لاہور ہائیکورٹ،گجرات کو ڈویژن بنانے کیخلاف نگران حکومت کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

08 جون ، 2023

لاہور (نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس شاہد کریم نےگجرات کو ڈویژن بنانے کیخلاف نگران حکومت کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیا، عدالت نے وزیرآباد اور احمد پور چٹھہ کی تحصیل کا درجہ واپس لینے کا نوٹیفکیشن بھی کالعدم قرار دیدیا ،عدالت نے نگران حکومت کے پنجاب ڈویژن اور اضلاع کا درجہ واپس لینے کے نوٹیفکیشنز بھی کالعدم قرار دیئے ،عدالت نے دائر کی گئی ایک ہی نوعیت کی درخواستیں سماعت کیلئے منظور کرلیں ،درخواست گزاران کے وکلاء مبین الدین قاضی اور سلمان ٹیپونے موقف اپنایا کہ گجرات ،وزیرآباد اور دوتحصیلوں کو منتخب حکومت نے ڈویژن، اور ضلع کادرجہ دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا،نگران حکومت نے غیرقانونی طور پر منتخب حکومت کے نوٹیفکیشن معطل کردئیے،نگران حکومت کا کام انتخابات کرانا ہے اپنے مینڈیٹ سے آگے نہیں جا سکتی ہے،استدعا ہے کہ عدالت گجرات کو ڈویژن اور وزیرآباد کو ضلع کادرجہ واپس لینے کا نگران حکومت کا اقدام کالعدم قرار دے،عدالت گجرات کی دو تحصیلوں علی پور چٹھہ اور جلال پور جٹاں کی معطلی کا نوٹیفکیشن بھی کالعدم قرار دے۔