انٹر بینک میں ڈالر 20 پیسے مہنگا اوپن مارکیٹ میں ایک روپے سستا

08 جون ، 2023

کراچی ( نمائندہ جنگ) انٹر بینک میں ڈالر 20 پیسے مہنگا اور اوپن مارکیٹ میں ایک روپے سستا ہو گیا،یورو کی قیمت میں 7.90 روپے کی کمی،پاؤنڈ کی قیمت بھی 8.40 روپے گھٹ گئی ،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بدھ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں 20 پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 286.20روپے سے بڑھ کر 286.40 روپے اور قیمت فروخت 286.80 روپے سے بڑھ کر 287.00 روپے ہو گئی۔اوپن مارکیٹ میں ایک روپے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 298.00روپے سے کم ہو کر 297.00 روپے اور قیمت فروخت 301.00 روپے سے کم ہو کر 300.00 روپے ہو گئی ہے ،فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 7.80 روپے کی نمایاں کمی سے 317.80 روپے سے کم ہو کر 310.00 روپے اور قیمت فروخت 7.90 روپے کی کمی سے 321.00 روپے سے کم ہو کر 313.10 روپے ہو گئی ہے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 8.30 روپے کی کمی سے 369.30 روپے سے کم ہو کر 361.00 روپے اور قیمت فروخت 8.40 روپے کی کمی 373.00 روپے سے کم ہو کر 364.60 روپے ہو گئی ہے ،دریں اثنا بدھ کو اسٹیٹ بینک کا ڈالر کلوزنگ ریٹ 32 پیسے کے اضافے سے 286.88 روپے ہو گیا۔