سونا فی تولہ 800روپے سستا

08 جون ، 2023

کراچی ( نمائندہ جنگ) سونے کی قیمت میں 800 روپے فی تولہ کی کمی ،چاندی بھی 50 روپے فی تولہ سستی ہو گی ،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3 ڈالر فی اونس کی کمی سے 1964 ڈالر سے کم ہو کر 1961 ڈالر فی اونس پر آگئی ہے جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 800 روپے فی تولہ کی کمی سے 2 لاکھ 27ہزار 300 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 94ہزار 873 روپے ہو گئی ہے ،چاندی کی قیمت 50 روپے فی تولہ کی کمی سے 2650 روپے سے کم ہو کر 2600 روپے فی تولہ پر آگئی ہے۔