پیپلزپارٹی کے بڑھتے قدم روکنا ناممکن ہے‘ نواب زہری

08 جون ، 2023

کراچی/کوئٹہ (این این آئی) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء چیف آف جھالاوان سابق اعلیٰ نواب ثناء اللہ خان زہری سے جھالاوان ہائوس کراچی میں پیپلز پارٹی تحصیل باغبانہ کے رہنماء یوسی چیئرمین بابو الٰہی بخش زہری نمائندہ خاص نواب زہری نامزد ڈسٹرکٹ چیئرمین حاجی صلاح الدین زہری جمیل احمد زہری یوسی چیئرمین میر سیف اللہ عمرانی محمد یوسف ریکی علاوٴالدین زیری و دیگر نے ملاقات کی جس میں 22جون کو بلدیات کی مخصوص نشستوں کے الیکشن حوالے سے مشاورت اور ڈسٹرکٹ چیئرمین /وائس چیئرمین کی کامیابی کے لیےروابط اور کوششوں سے بھی نواب ثناء اللہ زہری کو آگاہ کیا گیاجس پر نواب زہری نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے بڑھتے قدموں کو اب روکنا ناممکن ہے ہماری سیاست کا مقصد بلوچستان کے عوام کی بے لوث خدمت کرناہے ہم نے ہمیشہ بلوچ عوام کی خدمت کو ترجیح دی ہے اس لیے بلوچستان کے قبائلی وسیاسی رہنماءاور عوام ہمارے کاروان میں شامل ہورہے ہیں آنے والے الیکشن میں کامیابی ہمارا مقدر بنے گی اس موقع پر میر عبدالنبی زہری بھی موجود تھے۔