نان بائیوںو قصابوںکو سرکاری ریٹ کا پابند کیا جائے ‘جمعیت ن

08 جون ، 2023

کوئٹہ(پ ر) جمعیت نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا قاری مہراللہ جنرل سیکرٹری حاجی حبیب اللہ صافی مولانا خدائے نذر آغا ابراہیم شاہ مولانا محمد ابراہیم مولانا حافظ عبیداللہ مولوی عبدالصمد مولوی صالح محمد نے کہاہے کہ نانبائیوں اور قصائیوں کو سرکاری نرخنامہ کے پابند کیا جائے آٹے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود نانبائیوں نے روٹی کی قیمت کم نہیں کی ایک طرف مہنگائی ہے تو دوسری طرف خودساختہ قیمتوں کی وجہ سے غریب عوام کی قوت خرید ختم ہو چکی ہے رہنمائوں نے کہاکہ انتظامیہ سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی کرنے والے ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائی کرے 20 کلو آٹے کے پارسل کی قیمت میں 800 روپے کمی ہونے کے باوجودعام آدمی کوکوئی ریلیف نہیں مل رہا سنگل روٹی 30روپے اور ڈبل روٹی 60 روپےمیں فروخت ہورہی ہے اورروٹی کا وزن بھی کم ہے ۔اسی طرح قصاب بھی گوشت من مانے نرخوں پر فروخت کرہے ہیں عوام کو مافیاز کے رحم وکرم پر چھوڑدیاگیاہے۔