راولپنڈی (جنگ نیوز) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ جمع کئے گئے کثیراورناقابلِ تردید شواہد کونہ جھٹلایا اور نہ ہی بگاڑا جاسکتا ہے۔بے بنیاد الزامات کا مقصد عوام کو گمراہ کرنا ہے۔ بگاڑ پیدا کرنے کی تمام تر کوششیں اور فرضی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے پیچھے پناہ لینے کی تمام تر کوششیں بے سود ہیں۔ قوم کے بھرپورتعاون سے تمام ترناپاک عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔ ملک دشمن عناصر اور ان کے حامی پروپیگنڈا سے معاشرتی تفرقہ پیداکرنے کی بھرپورکوشش کررہے ہیں۔ملک دشمن عناصر اور ان کے حامی پروپیگنڈا کے ذریعے انتشار پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔ آرمی چیف کی زیرصدارت ہونے والے فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کے شرکا نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ وقت آ گیا ہے 9 مئی کے منصوبہ سازوں اور ماسٹر مائنڈز کیخلاف قانون کی گرفت مضبوط کی جائے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زِیر صدارت جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں کور کمانڈرز، پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور پاک فوج کے تمام فارمیشن کمانڈرز نے شرکت کی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فورم نے شہدا کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ریاست پاکستان اور مسلح افواج شہدا اور ان کے اہل خانہ کو ہمیشہ عزت و احترام کے ساتھ رکھیں گے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج علاقائی سالمیت کے تحفظ کی اپنی قومی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کا تہیہ کیے ہوئے ہے۔فورم نے 9 مئی کے یوم سیاہ کے واقعات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنے اس پختہ عزم کا اعادہ کیا کہ شہدا کی یادگاروں، جناح ہاؤس اور فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو پاکستان آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت یقینی طور پر جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ اس موقع پر آرمی چیف کا مزید کہنا تھاکہ پاکستان کی عوام اور مسلح افواج کا آپس میں گہرا تعلق ہے جو قومی سلامتی میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور سیاسی سرگرمیوں کو روکنے کے بے بنیاد الزامات کا مقصد عوام کو گمراہ کرنا ہے۔فورم نے ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف نفرت پروان چڑھانے والوں اور ملک میں افراتفری پھیلانے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی ضرورت پرزور دیا اور عزم کا اظہار کیا کہ اب وقت آ گیا ہے منصوبہ سازوں اور ماسٹر مائنڈز کے خلاف قانون کی گرفت مضبوط کی جائے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے یہ فیصلہ بھی کیا کہ کسی بھی سہ ماہی میں رکاوٹیں کھڑی کرنے اور دشمن قوتوں کے مذموم عزائم سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
دمشق دمشق کے وسطی علاقے المزہ میں ہونے والے زور دار دھماکے میں حزب اللہ کے مقتول سربراہ حسن نصر اللہ کا داماد...
واشنگٹن امریکی میڈیا نے ایرانی حملے کے بعد اسرائیلی نیواتم ایئر بیس کی سیٹیلائٹ تصاویر جاری کردیں۔غیرملکی...
ڈھاکابنگلا دیش کی عبوری حکومت نے بھارت سمیت 4ملکوں اور اقوام متحدہ سے اپنے سفیر واپس بلا لیے۔ غیر ملکی خبر...
پشاور خیبر میں پشتون تحفظ مومنٹ کے زیر اہتمام پشتون قومی عدالت کے قیام کے خلاف ہائی کورٹ میں رٹ پیٹیشن دائر...
لاہورنائب امیر جماعتِ اسلامی، صدر مجلسِ قائمہ سیاسی قومی امور لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بدامنی، فساد اور...
لاہور حکومت پنجاب نے لاہور میں 6 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی ، صوبائی محکمہ داخلہ نے دفعہ 144کے نفاذ کا...
پشاور پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست پشاور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی...
عماناسرائیل کے لبنان حملے کے بعد ایران نے جوابی وار میں تل ابیب پر تقریبا 400میزائل داغے اور ان میں ایک درجن سے...