اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے انضمام شدہ اضلاح کیلئے بجٹ میں خصوصی ترقیاتی منصوبے شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے خیبر پختونخوا کے انضمام شدہ اضلاح سے تعلق رکھنے والے ارکانِ قومی اسمبلی کی ملاقات میں کیا گیا۔ وزیر اعظم نے وفد سے گفتگو میں کہا کہ خیبر پختونخوا کے انضمام شدہ اضلاع کے لوگوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیر اعظم محمد شہباز سے ملاقات کرنے والوں میں وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانی ساجد حسین طوری، ممبران قومی اسمبلی محسن داوڑ اور محمد جمال الدین شامل تھے ۔ ملاقات میں وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار، وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال، اور متعلقہ اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔ ملاقات میں وفد نے وزیرِ اعظم کو بجٹ کے حوالے سے صوبہ خیبر پختنخوا کے انضمام شدہ اضلاع کے مسائل کےحل کیلئے اقدامات اور ترقیاتی منصوبوں پر تجاویز دیں۔ وزیرِ اعظم نے ان تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ان پر مشاورت کرکے انہیں بجٹ میں شامل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...