اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ کوئی غدار، سازشی اور فارن ایجنٹ اپنے جھوٹ ، فریب ، دھوکے اور پراپیگنڈے سے ہر مرتبہ اور ہر کسی کو ہر وقت بے وقوف نہیں بنا سکتا ۔ ملٹری ایڈرکوانا پاکستان دشمن ایجنڈے کا حصہ ہے ۔امریکی ملٹری ایڈ رکوانے کی سازش 9 مئی سانحے کی کڑی ہے۔پاکستان کے معاشی، دفاعی اور قومی مفادات کو نقصان پہنچانا پی ٹی آئی کا مشن ہے،اربوں روپے کی فارن فنڈنگ اسی مشن کے لئے کی گئی۔ان خیالات کااظہار مریم اورنگزیب نے بدھ کے روزٹوئٹر پرجاری اپنے بیان میں کیا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اسی فارن فنڈنگ سے ملک کے اندر اور باہر میڈیا مہم چلائی گئی فارن فنڈنگ سے سوشل میڈیا نیٹ ورک بنایا گیا جس کے ذریعے پاکستان کے آئینی و دفاعی اداروں، ان کی قیادت کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے۔ افواج پاکستان کی قیادت اور شہدا کے خلاف بیرون ملک غلیظ پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔پاکستان دشمن ایجنڈے اور اس کے آلہ کاروں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوام سیاست اور ملک دشمنی میں فرق پہچان چکے ہیں ، سائفر اور 9 مئی ایک ہی سازش کے دو مرحلے ہیں ، سائفر کے نام پر امریکہ کے خلاف پراپیگنڈہ اور 9 مئی کے بعد امریکہ سے مدد کی بھیک، عوام سب جانتی ہے۔انہوںنے کہا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام کی سخت شرائط اور پھر پی ٹی آئی کی طرف سے خلاف ورزی اسی ایجنڈے کا حصہ تھا تاکہ پاکستان کو اہم قومی مفادات پر جھکنے پر مجبور کیا جا سکے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس منظم سازشی ایجنڈے پر عمل درآمد کے لئے ایک کٹھ پتلی کو اقتدار میں مسلط کیاگیا ، سی پیک کو روکا، کشمیر کاسودا کیا، دہشت گردوں کو پناہ دی، اب ملٹری ایڈ رکوانے کے مشن پر ہے ، اسی ایجنڈے کے تحت پاکستان کے قریبی، بااعتماد اور ہمیشہ کام آنے والے دوست ممالک کو ناراض کیا گیا بیرونی میڈیا میں جاری نام نہاد انسانی حقوق کی مہم بھی دراصل اسی مذموم ایجنڈے کا تسلسل ہے تاکہ پاکستان کی عالمی امداد رکوائی جائے، فوج کے ادارے کو دبا میں لانا ہے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...