برطانیہ میں جمہوریت کو خطرہ، وزرا مفادات کا دفاع کر رہےہیں، شہزادہ ہیری

08 جون ، 2023

لندن (جنگ نیوز)برطانوی شہزادہ ہیری کا کہنا ہےکہ برطانیہ میں جمہوریت کو خطرہ ہے اور وزرا اپنے مفادات کادفاع کررہےہیں۔جیو نیوز کے مطابق شہزادہ ہیری نے فون ہیکنگ کیس میں لندن ہائیکورٹ میں مرر گروپ نیوز پیپرزکے خلاف دستاویز جمع کرائیں۔ اس موقع پر شہزادہ ہیری نے کہا کہ برطانیہ کو عالمی سطح پر ہماری پریس اور حکومت سے پرکھا جاتا ہے، ان دونوں کے بارے میں میرا یقین ہے کہ وہ سب سے نچلی سطح پر ہیں۔ انہوں نے کہا جب وہ نوعمر تھے تو اخباروں نے ان کی وائس میل ہیک کی اوربھائیوں کے درمیان اعتماد کی فضا خراب کی، روزنامہ نے ان کی پرورش پر تخریبی اثرات ڈالے۔ شہزادہ ہیری 130 سال میں عدالت میں شواہد پیش کرنے والے پہلے سینئر شاہی فرد ہیں۔