چین کا امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا سے جوہری پھیلائو روکنے کا مطالبہ

08 جون ، 2023

بیجنگ(جنگ نیوز ) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا ہے کہ چین نے امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا پر زور دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی برادری کے خدشات پر تو جہ دیں اور جوہری آبدوزوں کے بارے میں تعاون جیسے جوہری پھیلا کے اقدامات کو روکیں۔ وانگ نے نیوز بریفنگ میں کہا کہ وزیر اعظم ہن سین کے بیانات آسیان ممالک سمیت علاقائی ممالک کی طرف سے وسیع پیمانے پر پائے جانے والے خدشات کی نشاندہی کرتے ہیں۔ وانگ نے کہا کہ امریکہ کی سیکورٹی شراکت داری اور متعلقہ جوہری آبدوز تعاون جوہری پھیلا کے خطرات پیدا کرتا ہے، بین الاقوامی جوہری عدم پھیلا کے نظام کو خطرے میں ڈالتا ہے، جنوبی بحر الکاہل کے جوہری فری زون معاہدے کو کمزور کرتا ہے، اور جنوب مشرقی ایشیا کے جوہری ہتھیاروں سے پاک زون کے قیام کے لئے آسیان ممالک کی کوششوں کو نقصان پہنچاتا ہے۔