سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب

08 جون ، 2023

گلگت (اے پی پی)سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی ۔ بدھ کو پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے ممبر اسمبلی جاوید منوا جو کہ وزیر خزانہ گلگت بلتستان بھی ہیں نے یہ تحریک اسمبلی میں پیش کی ۔ اس دوران کل 22 ممبران اسمبلی نے ووٹ پول کئے۔ قرارداد کے حق میں 21 جبکہ مخالفت میں ایک ووٹ پڑا۔اس طرح سید امجد زیدی سپیکر نہیں رہے۔اپوزیشن جماعتوں کے ممبران نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں لیا۔سابق سپیکر امجد زیدی کا تعلق بھی پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔