لاہور(پی پی آ ئی) سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے القادر ٹرسٹ کے 190ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں نیب کی جانب سے طلبی کی تاریخ آگے بڑھانے کی درخواست کردی۔بشریٰ بی بی کو نیب نے القادر ٹرسٹ کیس میں بطور گواہ بدھ 7 جون کو طلب کیا تھا، سابق وزیراعظم کی اہلیہ نے 7 جون کے بجائے 8 جون کو بیان قلمبند کرنے کی درخواست کردی۔بشریٰ بی بی نے کہا کہ میری طلبی والے دن ہی آپ نے میرے شوہر کو بھی بلا رکھا ہے، انہوں نے آپ کو آگاہ کیا کہ وہ 8 جون کو پیش ہوں گے، میں باپردہ خاتون ہوں، گزشتہ سماعت پر بھی شوہر کے ہمراہ آئی تھی، 8 جون کو بھی اپنے شوہر کے ہمراہ ہی پیش ہوں گی۔سابق خاتون اول نے اپنے جواب میں مزید کہا ہے کہ عدالتی حکم کے مطابق شامل تفتیش کرنے کیلئے ٹھوس مواد مہیا کریں، میرے پاس این سی اے اور بحریہ ٹاؤن معاہدے کی معلومات نہیں، ٹرسٹ کو زمین، رقم، عمارت و دیگر امداد ڈونیشن ایگریمنٹ کے تحت ملیں۔بشریٰ بی بی نے بتایا کہ بی ٹی ایل نے القادر ٹرسٹ کو ڈونیشن 24 مارچ 2021کو دی، دستاویز کی کاپی القادر ٹرسٹ کے چیف فنانشل افسر سی آئی ٹی کو دے چکے، القادر یونیورسٹی ایک ٹرسٹ ہے، اس سے کسی شخص یا ٹرسٹیز کو کوئی فائدہ نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جو دستاویز مجھ سے مانگی گئیں وہ القادر ٹرسٹ کے سی ایف او کے پاس ہیں، القادر ٹرسٹ کی تمام چیزیں سیکریٹری دیکھتے ہیں، میرا بیان 8 جون کو ریکارڈ کر لیا جائے۔
دمشق دمشق کے وسطی علاقے المزہ میں ہونے والے زور دار دھماکے میں حزب اللہ کے مقتول سربراہ حسن نصر اللہ کا داماد...
واشنگٹن امریکی میڈیا نے ایرانی حملے کے بعد اسرائیلی نیواتم ایئر بیس کی سیٹیلائٹ تصاویر جاری کردیں۔غیرملکی...
ڈھاکابنگلا دیش کی عبوری حکومت نے بھارت سمیت 4ملکوں اور اقوام متحدہ سے اپنے سفیر واپس بلا لیے۔ غیر ملکی خبر...
پشاور خیبر میں پشتون تحفظ مومنٹ کے زیر اہتمام پشتون قومی عدالت کے قیام کے خلاف ہائی کورٹ میں رٹ پیٹیشن دائر...
لاہورنائب امیر جماعتِ اسلامی، صدر مجلسِ قائمہ سیاسی قومی امور لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بدامنی، فساد اور...
لاہور حکومت پنجاب نے لاہور میں 6 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی ، صوبائی محکمہ داخلہ نے دفعہ 144کے نفاذ کا...
پشاور پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست پشاور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی...
عماناسرائیل کے لبنان حملے کے بعد ایران نے جوابی وار میں تل ابیب پر تقریبا 400میزائل داغے اور ان میں ایک درجن سے...