پی ٹی آئی کارکنوں اوردیگرکی نظربندی کا نوٹیفکیشن معطل، رہائی کا حکم

08 جون ، 2023

کراچی(این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والوں اوردیگر افراد کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیاہے ۔ بدھ کو پی ٹی آئی کارکنوں و دیگر افراد کی نظر بندی کیخلاف اہلخانہ کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت جسٹس یوسف علی سعید کی سربراہی میں سندھ ہائیکورٹ کے2رکنی بینچ نے کی ۔عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ کا نظر بندی کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے 28 نظربند افراد کوجیلوں سے رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر نظربند شہریوں کیخلاف کوئی اورمقدمہ نہیں ہے تورہا کیاجائے۔نظر بند شہریوں کوسکھر، جیکب آباد،شکار پوراوردیگرجیلوں میں رکھا گیا تھا۔