نیلم میںسیاحوں کی گاڑی کو حادثہ،میاں بیوی جاں بحق

08 جون ، 2023

مظفرآباد (صباح نیوز)نیلم سے مظفرآباد واپسی کے دوران سیاحوں کا گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں نوبیاہتا میاں بیوی جاں بحق ہوگئے ،وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے پٹہکہ رتڑہ حادثہ میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ورثا سے دلی تعزیت کا اظہارکیا ہے تفصیلات کے مطابق نیلم سے مظفرآباد آتے ہوے ٹورسٹ کی کار پٹہکہ رتڑہ کے مقام پرحادثہ کا شکار ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔ گاڑی میں سوار خاتون موقع پر جاں بحق ہو گئی تھی جبکہ ریسکیو ٹیموں کی جانب سے مرد کو ہسپتال لایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔ نوبیاہتا جوڑے کا تعلق ملتان سے تھا،چوہدری انوارالحق نے پٹہکہ رتڑہ حادثہ میں نوبیاہتا جوڑے کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ورثا سے دلی تعزیت کا اظہارکیا۔