سرگودھا پولیس کو مطلوب قتل کا ملزم سعودی عرب سے گرفتار

08 جون ، 2023

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سرگودھا پولیس کو قتل کے الزام میں مطلوب ملزم کوسعودی عرب سے گرفتار کر لیا گیا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے انٹرپول کی مدد سے ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ منتقل کر دیا۔ ملزم امجد علی کے خلاف قتل، اقدام قتل کے تحت مقدمہ درج ہے، سرگودھا پولیس کی درخواست پر ایف آئی اے انٹرپو ل نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ ایف آئی اے امیگریشن نے ملزم کو سرگودھا پولیس کے حوالے کر دیا ۔