اسلام آباد( نمائندہ جنگ) سرکاری سکیم کے تحت فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے 46ہزار سے زائد پاکستانی عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئےہیں۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق مکہ مکرمہ میں پاکستانی عازمین کی تعداد 30 ہزارتک پہنچ گئی ، مدینہ منورہ میں 16 ہزار عازمین موجود ہیں۔پاکستان سے مدینہ منورہ کیلئے پروازوں کا سلسلہ ختم ہو گیاہے،21 جون تک تمام سرکاری حج پروازیں جدہ اتریں گی۔حج سے قبل 42 ہزار سے زائد عازمینِ کرام کو مدینہ منورہ کی زیارت مکمل کروائی جائے گی۔پرائیویٹ حج سکیم کے عازمین کی آمد شروع ہو گئی ہے ، 3 ہزار سے زائد عازمین مکہ مکرمہ پہنچ گئے ۔35 حج گروپ آرگنائزرز کی مانیٹرنگ مکمل کر لی گئی؛ نجی حج سکیم کی 2 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔شعبہ گمشدگی و بازیابی نے راستہ بھولنےوالے 18 عازمین حج کو ان کی رہائش تک پہنچایا گیا۔حج میڈیکل مشن کے تحت مکہ اور مدینہ میں دو ہسپتال اور 12 ڈسپنسریوں کے ذریعے طبی سہولیات کی فراہمی جاری ہے۔ مکہ اور مدینہ منورہ میں 272 ڈاکٹرز اور طبی عملہ 24 گھنٹے علاج کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔
بینکاک تھائی لینڈ کے20صوبو ں میں سیلاب نے30ہزار خاندانوں کو متاثر کیا جبکہ16ا گست سے ملک بھر میں سیلاب کی وجہ سے...
تل ابیباسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ یرغمالیوں کو واپس لانے کے پابند ہیں وہ ہمارے ہیرو ہیں۔غیرملکی...
واشنگٹن امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے اعلان کیا کہ امریکہ اسرائیل کے ساتھ مل کر ایسے ردعمل سے بچنے کے لیے کام...
اسلام آبادوفاقی وزیر خزانہ سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہاہے کہ احتجاج اورشہروں کی بندش سے ملکی معیشت کویومیہ...
پشاور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے چیئرمین محمود خان پر سرکاری اکانٹ سے رقم...
پشاور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کیلئے رِٹ دوبارہ دائر کردی گئی ۔میاں عزیز...
کراچی کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کی تحقیقات کیلئے سندھ اور بلوچستان میں متعدد افراد کو حراست میں لے لیا...
اسلام آباد چائنہ ایشیا اکنامک ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن کے ایک اعلی سطح چینی تجارتی وفد نے 7 اکتوبر2024کو ایس آئی...