لندن(این این آئی)برطانیہ نے پاکستان نژاد خاتون عبدہ شریف اوبی کو یمن میں برطانیہ کی نئی سفیر تعینات کر دیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق برطانیہ نے پاکستان نژاد قانونی وکیل عبدہ شریف اوبی کی یمن میں برطانیہ کے نئے سفیر کے طور پر تقرری کا اعلان کیا ہے ،ستمبر میں اپنا عہدہ سنبھالیں گی،اس سے قبل وہ کئی عہدوں پر کام کر چکی ہیں ۔ عبدہ شریف لندن میں ایک پاکستانی مسلم تارک وطن گھرانے میں پیدا ہوئیں،۔ انہوں نے 2001 میں ایک پرائیویٹ آفس میں وکیل کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ 2003 میں انہوں نے برطانوی دفتر خارجہ میں بطور قانونی ڈائریکٹر جوائن کیا، 2006 میں انہیں بغداد میں برطانوی سفارت خانے میں قانونی مشیر اور محکمہ انصاف اور انسانی حقوق کی سربراہ کے طور پر تعینات کیا گیا،2009 سے 2011 تک وہ کونسل آف یورپ میں یو کے مشن کی نائب سفیر رہیں۔ 2011 میں وہ بن غازی لیبیا میں یو کے آفس کی سربراہ مقرر ہوئیں۔2012 میں وہ بیروت میں نائب برطانوی سفیر کے عہدے پر تعینات ہوئیں اور 2016 میں برطانوی دفتر خارجہ میں قانون کی حکمرانی کیلئے حکمت عملی کے شعبے کی ڈپٹی ڈائریکٹر کے طور پر لندن واپس آئیں ایک سال بعد کیبنٹ آفس کی ڈپٹی ڈائریکٹر مقرر ہوئیں،2019 سے 2022 تک وہ برٹش فارن آفس کے مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے ڈائریکٹوریٹ کے عراق اور جزیرہ نما عرب کی سربراہ کے طور پر کام کرتی رہیں ۔
دمشق دمشق کے وسطی علاقے المزہ میں ہونے والے زور دار دھماکے میں حزب اللہ کے مقتول سربراہ حسن نصر اللہ کا داماد...
واشنگٹن امریکی میڈیا نے ایرانی حملے کے بعد اسرائیلی نیواتم ایئر بیس کی سیٹیلائٹ تصاویر جاری کردیں۔غیرملکی...
ڈھاکابنگلا دیش کی عبوری حکومت نے بھارت سمیت 4ملکوں اور اقوام متحدہ سے اپنے سفیر واپس بلا لیے۔ غیر ملکی خبر...
پشاور خیبر میں پشتون تحفظ مومنٹ کے زیر اہتمام پشتون قومی عدالت کے قیام کے خلاف ہائی کورٹ میں رٹ پیٹیشن دائر...
لاہورنائب امیر جماعتِ اسلامی، صدر مجلسِ قائمہ سیاسی قومی امور لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بدامنی، فساد اور...
لاہور حکومت پنجاب نے لاہور میں 6 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی ، صوبائی محکمہ داخلہ نے دفعہ 144کے نفاذ کا...
پشاور پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست پشاور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی...
عماناسرائیل کے لبنان حملے کے بعد ایران نے جوابی وار میں تل ابیب پر تقریبا 400میزائل داغے اور ان میں ایک درجن سے...