سمندوں کےتحفظ ،ایشیااور بحرالکاہل کےممالک کیلئے منصوبےکااعلان

08 جون ، 2023

اسلام آباد (اے پی پی)ایشیائی ترقیاتی بینک نے سمندروں کے تحفظ کے لئے ایشیا اور بحرالکاہل خطے کے ممالک کے لئے 5ارب ڈالر کے منصوبےکا اعلان کیا ہے، بینک نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی سے پاک سمندر ایشیا اور بحر الکاہل کے خطے ۜکی معیشتوں کے لئے اہمیت کے حامل ہے۔ یہ بات ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے" ہیلدی اوشن ایکشن پلان" کے نام سے جاری رپورٹ میں کہی گئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی سے پاک سمندر ایشیا اور بحر الکاہل کے خطے کے ممالک میں غذائی سلامتی ، زراعت کے فروغ اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لئے اہمیت کے حامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے 2019 سے لے کر 2024 تک کی مدت میں سمندروں کو پاک کرنے کے لئے تقریباً 5 ارب ڈالر کی معاونت کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس منصوبےکے تحت کوسٹل اور میرین ایکو سسٹم کے تحفظ ،ساحلی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے لئے روزگار اور پائیدار معاشی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔