باغ (صباح نیوز) وسطی باغ کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں 8جون کو ضلع باغ میں تعطیل ہوگی ۔ ڈپٹی کمشنر باغ عبدلحمید کیانی نے قانون ساز اسمبلی کے ضمنی انتخابات حلقہ ایل اے ۔15باغ 2 کی پولنگ کے موقع پر8 جون کو ضلع باغ میں تعطیل کا حکم جاری کیا ہے تاہم اس دوران انتظامیہ ، برقیات ،صحت عامہ ،پولیس اور شہری دفاع کے ادارے کھلے رہینگے۔ ادھر وسطی باغ کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں انتخابی مہم ختم ہوگئی ہے ۔ترجمان آزاد جموںوکشمیر الیکشن کمیشن عوام الناس پر زور دیا ہے کہ قانون کے مطابق ووٹ صرف اصل شناختی کارڈ پر یذائیڈنگ آفیسر کو دکھا کر ہی پول کیا جاسکتا ہے ۔ لہذا متذکرہ حلقہ کے تام ووٹر ز پولنگ کے دن اپنے ہمراہ اصل شناختی کارڈ لے کر پولنگ اسٹیشن پر جائیں تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ تاہم یہاں یہ وضاحت کی جاتی ہے کہ قانون کے مطابق نادرا کی جانب سے جاری شدہ زائد المعیاد اصل شناختی کارڈ بھی حق رائے دہی استعمال کرنے کے لئے قابل قبول ہوگا۔ قانون ساز اسمبلی کے ضمنی انتخابات حلقہ ایل اے ۔15باغ 2 کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے امیدوار ضیا القمر، مسلم لیگ ن کے راجہ مشتاق منہاس، پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے امیدوار کرنل ضمیر کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...