کراچی(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی منفی ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے، کہا گیا اگر پی پی کا میئر نہیں ہوا تو میئر کو فنڈز نہیں مل سکیں گے، کیا یہ شہر کسی کی جاگیر ہے؟ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔جماعت اسلامی نے مئیر کے انتخاب سے قبل بلدیاتی قانون میں غیر منتخب افراد کو منتخب کرانے کی ترمیم کو چیلنج کردیا۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے عثمان فاروق ایڈوکیٹ کے توسط سے سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا کہ بلدیاتی الیکشن ابتدائی بلدیاتی ایکٹ 2013کے تحت ہوئے، اسی قانون کے تحت منتخب چئیرمین / مئیر کے امیدواروں نے حلف لیا۔ مگر اب ترمیمی ایکٹ کے تحت غیر منتخب افراد کو چئیرمین / مئیر بنانے کی منظوری دی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ بلدیاتی قانون کے روح کے مطابق مئیر منتخب نمائندوں میں سے ہونا چاہئے۔ آئین کے آرٹیکل 90 سے 93 اور 129 سے 131 وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اسٹرکچر کو واضح کرتا ہے۔ غیر منتخب افراد کو مئیر / چئیرمین کو منتخب کرانا ائین اور بلدیاتی قوانین کی روح کے منافی ہوگا۔انہوں نے استدعا کی کہ حالیہ ترمیم کے تحت جاری کردہ 24 مئی کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دیا جائے۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اہم معاملے پر عدالت سے رجوع کیا ہے۔ 15 جون کو میئر کے انتخابات ہورہے ہیں، سندھ اسمبلی میں اپنی اکثریت کی بنیاد پر متنازع قانونی سازی کی گئی، جس کے تحت کوئی بھی کونسل کے رکن کے بغیر چیئرمین یا میئر بن سکتا ہے۔ میئر کے الیکشن قریب ایسی قانون سازی جمہوری نظام کی شفافیت کیخلاف ہے۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ سندھ میں ترقیاتی بجٹ کے 8 ارب کہاں گئے؟ زرداری صاحب معاشی ایکسپرٹ بنے ہیں وہ بتائیں ترقیاتی بجٹ کہاں گیا۔ امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ کیا یہ شہر کسی کی جاگیر ہے؟ جمہوریت کو مزید پامال نہیں کرنے دیں گے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...