مسجد نبوی کے آپریشنل پلان میں خواتین کی خدمات کا مربوط پیکیج شامل

08 جون ، 2023

مدینہ منورہ(این این آئی)مسجد نبوی کے آپریشنل پلان میں خواتین کی خدمات کا ایک مربوط پیکیج شامل کیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ انڈر سیکریٹری برائے منصوبہ بندی اور امور خواتین فائزہ المزینی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مسجد نبوی میں آپریشنل پلان سعودی مملکت کے وژن پر مبنی ہے، اور اس میں خواتین کی خدمات کا ایک مربوط پیکیج شامل کیا گیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس پیکج کا مقصد مسجد نبوی میں آنے والوں کو محفوظ طریقے سے عبادت کرنے کے لیے خدمات فراہم کرنا ہے۔اس کے تحت مختلف خدمات فراہم کی جائیں گی جن میں مسجد نبوی میں داخلے اور خروج کی سہولت فراہم کرنا، راہداریوں کا انتظام، جائے نماز کی تزئین و آرائش، اور حفاظت کا خیال رکھنا شامل ہیں۔