کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے اور فائرنگ کے واقعات سے خاتون اوربچے سمیت 5 افراد جاں بحق ، خاتون اور سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق سکھن بھینس کالونی روڈ نمبر 2 کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے 7 سالہ عبدالرزاق بےش ہو گیا ، جسے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کردی ، سائٹ ایریا رشید آباد گلزار حبیب مسجد کے قریب کمپنی میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے مزدور 25سالہ ممتاز جاں بحق ہو گیا، ماڑی پور مچھر کالونی الفلاح مسجد کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے 23سالہ موسیلا زوجہ وحید جاں بحق ہوگئی ،پولیس کے مطابق متوفیہ کو پانی کی موٹر سے کرنٹ لگا جو کہ جان لیوا ثابت ہوا ،علاوہ ازیں کورنگی 100کوارٹرز مچھی موڑ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے37سالہ محمد سلیم جاں بحق ہو گیا ، بلدیہ گلشن غازی بلاک A گلشن حبیب مسجد کے قریب فائرنگ سے یوسف ولد فضل محمود جاں بحق ہو گیا،سائٹ ایریا بنوریہ مدرسہ کے قریب گن صاف کرتے ہوے اتفاقیہ طور پر گولی چلنےسے سیکورٹی گارڈ 25سالہ دوست علی زخمی ہوگیا، گلستان جوہرتھانے کی حدودمیں واقع اسپتال میں مبارک نامی سیکورٹی گارڈسے اتفاقیہ گولی چلنے سے 52سالہ ثمرین زوجہ نواز زخمی ہو گئی۔
کراچی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی/ جیل کمپلیکس نے جامعہ کراچی میں طلبہ تنظیم کے تصادم کےمقدمے میں پولیس کی استدعا کو...
کراچی عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صوبائی صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ شہید مولانا خانزیب کی قربانی امن، جمہوریت...
کراچی کراچی واٹر کارپوریشن کی زمین پر پٹرول پمپ کی تعمیر کا منصوبہ نجی فرم کے پرپوزل پر سفارشات کیلے تشکیل دی...
کراچیسپر مارکیٹ میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران ایک ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ ساتھی ملزم کو پولیس نے زخمی حالت میں...
کراچی نسلہ ٹاور فیصلے نے عدالتی نظام پر سنگین سوالات اٹھا دیے، منعم ظفر خان،جن شہریوں کی زندگی بھر کی جمع...
کراچی بلدیہ ٹاؤن سیکٹر 9 میں مبینہ طور پر بھتہ نہ دینے پر مسلح ملزمان نے ہوٹل پر فائرنگ کردی،خوش قسمتی سے...
کراچی وفاقی آئینی عدالت نے نسلہ ٹاور کی مسماری کا سبب بننے والے سپریم کورٹ کے 2018اور2019کے احکامات واپس لے...
کراچی جامعہ کراچی میں دو طلبہ تنظیموں کے درمیان پیش آنے والے تصادم کے معاملے پر صوبائی حکومت نے ایکشن لے لیا...