کراچی(اسٹاف رپورٹر) عید الاضحی قریب آتے ہی شہر میں بینکوں سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں سے لوٹ مار کی وارداتوں کا سلسلہ تیزہو گیا ، تفصیلات کے مطابق ابو الحسن اصفحانی رو ڈ پر موٹرسائیکل سوار2 مسلح ڈاکو بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہری سے اس کے گھر کے نیچے 10لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ،علاوہ ازیں آفریدی کالونی میں3 پولیس کی وردی اور 3 سادہ کپڑوں میں ملبوس ملزمان خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے تاجر محمد شریف کے گھر میں داخل ہوئے اور اور اسلحہ چیک کرانے کوکہا ،ملزمان نے پستول لینے کے بعد اہلخانہ کو رسیوں سے باندھ دیا اور گھر سے 2 لاکھ روپے نقد، 10 لاکھ سے زائد مالیت کے طلائی زیورات، لائسنس یافتہ پستول اور قیمتی سامان لوٹ لیا ، ملزمان2 گھنٹے تک گھر میں موجود رہے اور واردات کے بعد اطمینان سے فرار بھی ہوگئے،متاثرہ تاجر کا کہناہے کہ پولیس نے واردات کا مقدمہ درج نہیں کیا، دریں اثنا گلشن اقبال میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اورشہری جاں سے گیا، موٹرسائیکل سوار2 نامعلوم ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کردی جس سے 30 سالہ احتشام جان بحق ہوگیا ۔
کراچی شاہراہ نورجہاں پولیس نے مختلف چھاپوں کے دوران غیر قانونی طورپرمقیم 11افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا،...
کراچی ملیر ندی پل پر تعمیراتی کام کے سلسلہ میں 18اور 19جولائی کو صبح 7بجے سے شام 7بجے تک ملیر ندی پل پر آمد و...
کراچی سندھ حکومت کا نوجوانوں کو روزگار، ہنرمندی اور نجی شعبے سے منسلک کرنے کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ...
کراچی گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہےکہ چین ہر مشکل وقت میں پاکستان کا قابلِ اعتماد اور مخلص دوست رہا...
کراچی ڈیفنس فیز 5 خیابان بدر کے قریب میں پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی ، متوفی...
کراچی شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے ممتاز عالم دین،تحریک کے سابق...
کراچی سندھ لیگل ایڈوائزری کال سینٹر کی دس سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا...
کراچی امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے جماعت اسلامی قیوم آباد کے تحت حجاج کرام ، مہم چرم و اجتماعی...