کراچی(اسٹاف رپورٹر) شدیدگرمیوںمیں بجلی کی غیر اعلانیہ اورطویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف مختلف علاقوں میں شدید احتجاج کیا گیا ، دکانداروں نے ایم اے جناح روڈ پر کے الیکڑک انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑک بند کردی جس کے باعث بد ترین ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں،ٹریفک پولیس گاڑیوں کو متبادل رستوں پر موڑ دیا ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی کی عدم فراہمی نے زندگی اجیرن کردی جبکہ اس سے کاروبار میں بھی بہت نقصان ہورہا ہے ، دریں اثنا فیڈرل بی ایریابلاک 8گلشن یاسین اور ملحقہ علاقہ مکین دن میں ڈیڑھ گھنٹےکی 4سے5مرتبہ غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اورشدید احتجاج کیا ،مشتعل مکینوں کا کہنا ہے گلشن یا سین 56گھروں پرمشتمل ہے اور یہاں کے مکین بل کی ادائیگی بھی وقت پر کرتے ہیں زیرو لوڈ شیڈنگ کرنے کے باوجود کے الیکڑک انتظامیہ نے پر اسرارطور ہمار ی پی ایم ٹی کو کے الیکڑک کےنادہند محمدی کالونی کی پی ایم ٹی سے جوڑ کر ہمیں عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے،علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے اگر ہمار ے علاقے کو دوبارہ زیرولوڈشیڈ نگ قرار نہیں دیا گیا تو مرکزی دفتر پر دھرنا دیں گے۔
کراچی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی/ جیل کمپلیکس نے جامعہ کراچی میں طلبہ تنظیم کے تصادم کےمقدمے میں پولیس کی استدعا کو...
کراچی عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صوبائی صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ شہید مولانا خانزیب کی قربانی امن، جمہوریت...
کراچی کراچی واٹر کارپوریشن کی زمین پر پٹرول پمپ کی تعمیر کا منصوبہ نجی فرم کے پرپوزل پر سفارشات کیلے تشکیل دی...
کراچیسپر مارکیٹ میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران ایک ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ ساتھی ملزم کو پولیس نے زخمی حالت میں...
کراچی نسلہ ٹاور فیصلے نے عدالتی نظام پر سنگین سوالات اٹھا دیے، منعم ظفر خان،جن شہریوں کی زندگی بھر کی جمع...
کراچی بلدیہ ٹاؤن سیکٹر 9 میں مبینہ طور پر بھتہ نہ دینے پر مسلح ملزمان نے ہوٹل پر فائرنگ کردی،خوش قسمتی سے...
کراچی وفاقی آئینی عدالت نے نسلہ ٹاور کی مسماری کا سبب بننے والے سپریم کورٹ کے 2018اور2019کے احکامات واپس لے...
کراچی جامعہ کراچی میں دو طلبہ تنظیموں کے درمیان پیش آنے والے تصادم کے معاملے پر صوبائی حکومت نے ایکشن لے لیا...