اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بجٹ بر ائے مالی سال 2023..24میں وزیر اعظم اقدامات کے تحت 80 ارب روپے کے 9منصوبے شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہےزرعی ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی کے پروگرام کیلئے 30ارب روپے مختص، کردئے گئے۔ذرائع کے مطا بق زرعی ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی کے پروگرام کے لیے 30 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے لیے 10 ارب روپے، وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے تحت 10 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ وزیر اعظم یوتھ اسکل ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے لیے 5 ارب روپے اور پاکستان انڈومنٹ فنڈ برائے ایجوکیشن کے لیے 5 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ وزیراعظم کے آئی ٹی اسٹارپ اور وینچر کیپیٹل پروگرام کے لیے 5 ارب روپے اور وزیر اعظم اسپورٹس اقدامات کے لیے 5 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ۔وزیر اعظم کے گرین ریوولوشن پروگرام کے لیے 5 ارب روپے، خواتین کو بااختیار بنانے کے پروگرام کے لیے بھی 5 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ میں مزید نئے اہم منصوبے شامل کئے گئے ہیں ۔ وزیراعظم ہیپاٹائٹس سی کنٹرول پروگرام کا نیا منصوبہ بجٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ بجٹ میں وزیر اعظم ہیپاٹائٹس سی کنٹرول پروگرام کیلئے50 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ منصوبے کیلئے مجموعی لاگت کا تخمینہ35 ارب روپے لگایا گیا ہے ۔ ذیابطیس کی روک تھام کیلئے نیشنل پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کیلئے50 کروڑ روپےکا بجٹ تجویز کیا گیا ہے ۔ منصوبے کیلئے مجموعی لاگت کا تخمینہ5 ارب روپے لگایا گیا ہے ۔ اسلام آباد میں کینسر اہسپتال کے قیام کیلئے آلات کی خریداری کیلئے10 کروڑ روپے تجویز ہے۔ اس منصوبے کیلئے مجموعی لاگت کا تخمینہ3 ارب روپے لگایا گیا ہے ۔ مہنگائی میں ریلیف دینےکیلئے وزیراعظم ریلیف پیکچ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورزپروزیراعظم پیکیج آئندہ مالی سال جاری رکھنے کی تجویز ہے۔ اس کیلئے30ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ نئے مالی سال میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر5 بنیادی اشیاء پر سبسڈی دی جائے گی ۔ وزیر اعظم پیکیج کے تحت چینی,گھی, آٹا,دالوں,چاول پر سبسڈی دینے کی تجویز ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پروزیراعظم پیکچ کی مدت رواں ماہ30جون کوختم ہورہی ہے ۔
اسلام آباد پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے ڈی آئی خان میں گرین فیلڈ ایئر پورٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایئر...
لندن نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید اور عمران خان پاکستان...
اسلام آباد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے گزشتہ 10 سال میں پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کی آمدن اور ٹیکس کی...
اسلام آباد سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کی اسلام آباد آمد ،سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کیلئے متحرک ہو...
اسلام آباداحتساب عدالت اسلام آباد کے ایڈمنسٹریٹیو جج ،ناصرجاوید رانا نے پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین،ملزم...
اسلام آ باد فیڈرل گو ر نمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی نے پا کستان ہا ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤندیشن کے ساتھ...
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری نے پر امن اجتماع و امن عامہ بل 2024 پردستخط کر دیئے ہیں جبکہ پاکستان تحریک...
اسلام آباد بھارت نے سابق صدرِ پاکستان جنرل پرویز مشرف کی خاندانی جائیداد کو نیلام کردیا ۔پرویز مشرف کی یہ...