بیجنگ(جنگ نیوز)دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ چین، پاکستان اور ایران نے بیجنگ میں انسداد دہشت گردی سے متعلق اپنا پہلا سہ فریقی اجلاس منعقد کیا ہے۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے تینوں ممالک کے وفود نے علاقائی سلامتی سے کی صورتحال بالخصوص خطے کو درپیش دہشت گردی کے خطرے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی۔بیان میں مزید کہا گیا کہ اجلاس کے دوران کی گئی مشاورت کی بنیاد پر تینوں ممالک نے انسداد دہشت گردی اور سلامتی سے متعلق سہ فریقی مشاورت کو ادارہ جاتی شکل دینے کا فیصلہ کیا جس کی مزید تفصیلات پر کام کیا جائے گا۔دوسری جانب چینی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ تینوں ممالک نے علاقائی انسداد دہشت گردی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور اجلاس کو مستقل بنیادوں پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔تحریر جاری ہےدفتر خارجہ کے مطابق وزارت خارجہ میں انسداد دہشت گردی کے ڈائریکٹر جنرل عبدالحمید نے پاکستانی وفد کی قیادت کی جب کہ چینی وفد کی سربراہی چینی وزارت خارجہ کے شعبہ خارجہ سیکیورٹی امور کے ڈائریکٹر جنرل نے کی اور ایرانی وفد کی قیادت ایرانی وزیر خارجہ کے معاون سید رسول موسوی کر رہے تھے۔دفتر خارجہ نے کہا کہ عبدالحمید اور سید رسول موسوی نے چین کے معاون وزیر خارجہ نونگ رونگ سے بھی ملاقات کی۔گزشتہ ماہ پاکستان نے اسلام آباد میں چین اور افغانستان کے ساتھ بھی سہ فریقی مذاکرات کیے تھے۔
اسلام آباد پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے ڈی آئی خان میں گرین فیلڈ ایئر پورٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایئر...
لندن نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید اور عمران خان پاکستان...
اسلام آباد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے گزشتہ 10 سال میں پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کی آمدن اور ٹیکس کی...
اسلام آباد سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کی اسلام آباد آمد ،سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کیلئے متحرک ہو...
اسلام آباداحتساب عدالت اسلام آباد کے ایڈمنسٹریٹیو جج ،ناصرجاوید رانا نے پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین،ملزم...
اسلام آ باد فیڈرل گو ر نمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی نے پا کستان ہا ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤندیشن کے ساتھ...
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری نے پر امن اجتماع و امن عامہ بل 2024 پردستخط کر دیئے ہیں جبکہ پاکستان تحریک...
اسلام آباد بھارت نے سابق صدرِ پاکستان جنرل پرویز مشرف کی خاندانی جائیداد کو نیلام کردیا ۔پرویز مشرف کی یہ...