بغداد / کربلا (نیوز ایجنسیز،صالح ظافر) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے دورہ عراق کے دوران کربلا میں پاکستانی زائرین کیلئے مرکز ، نجف میں نیا قونصلیٹ کھولنے کا اعلان کردیا ہے ۔ انہوں نے بغداد میں پاکستانی سفارتخانے کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد بھی رکھا اور کئی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے جس کے تحت پاک عراق بزنس فورم اور پاک عراق بزنس کونسل بنے گی ۔ وزیر خارجہ بلاول نے روضہ حضرت علی ؓ اور امام حسین ؓ پر بھی حاضری دی اور مناجات پڑھیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ عراق کے موقع پر بغداد میں پاکستانی سفارت خانے کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا جبکہ پاک عراق بزنس فورم اور دونوں ملکوں کے درمیان بزنس کونسل کے قیام کا بھی اعلان کیا۔سفارت خانے کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں عراقی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ فواد حسین بھی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ تھے۔عراق میں پاکستانی سفیر احمد امجد علی اور پاکستان میں عراقی سفیر حامد عباس لفتا بھی تقریب میں شریک تھے۔اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بغداد میں پاکستان سفارت خانے کے کمپلیکس کی تعمیر انتہائی خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایمبیسی کمپلیکس عراق اور پاکستان کے عوام، تاجر برادری سمیت تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے معاون ہوگا۔وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ دورہ عراق کے دوران سفارتی اور سرکاری پاسپورٹس کے حامل پاکستانیوں کیلئے ویزہ کے خاتمہ سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پردستخط کیے گئے جبکہ پاکستان اور عراق کے چیمبرز آف کامرس اور کلچرل تعاون کے الگ الگ معاہدوں پردستخط کیے۔وزیر خارجہ نے کربلا میں پاکستانی زائرین کیلئے مرکز اور نجف میں پاکستانی قونصلیٹ کھولنے کا اعلان بھی کیا۔دونوں ملکوں کے درمیان زراعت، موسمیاتی تغیر، تعلیم، صحت اورعراقی ترقیاتی کوریڈور میں پاکستانی محنت کشوں کی شمولیت سمیت اہم امور پر باہمی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔دورے میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عراقی صدر اور وزیراعظم سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔سفارتی ماہرین کے مطابق اس دورہ سے دونوں ملکوں کے درمیان قربتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ علاوہ ازیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے گورنر کربلا نصیف جاسم الخطابی نے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان اور عراق کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے اربعین اور عاشور کے دنوں میں پاکستانی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس عراق بھیجنے کی پیشکش بھی کی۔ ادھر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے روضہ مبارک حضرت علیؓ اور روضہ مبارک حضرت امام حسینؓ پر حاضری دی ۔ انہوں نے دورہ نجف کے دوران حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے روضہ مبارک پر امت مسلمہ کے اتحاد، پاکستان کی سلامتی اور عوام کی خوش حالی کیلئے دعائیں مانگیں، وزیر خارجہ نے حضرت امام حسینؓ کے روضہ مبارک پر حاضری کے دوران مناجات پڑھیں اور نماز بھی ادا کی اس کے علاوہ وہ مقام شہدا پر بھی حاضر ہوئے۔
اسلام آباد پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے ڈی آئی خان میں گرین فیلڈ ایئر پورٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایئر...
لندن نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید اور عمران خان پاکستان...
اسلام آباد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے گزشتہ 10 سال میں پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کی آمدن اور ٹیکس کی...
اسلام آباد سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کی اسلام آباد آمد ،سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کیلئے متحرک ہو...
اسلام آباداحتساب عدالت اسلام آباد کے ایڈمنسٹریٹیو جج ،ناصرجاوید رانا نے پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین،ملزم...
اسلام آ باد فیڈرل گو ر نمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی نے پا کستان ہا ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤندیشن کے ساتھ...
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری نے پر امن اجتماع و امن عامہ بل 2024 پردستخط کر دیئے ہیں جبکہ پاکستان تحریک...
اسلام آباد بھارت نے سابق صدرِ پاکستان جنرل پرویز مشرف کی خاندانی جائیداد کو نیلام کردیا ۔پرویز مشرف کی یہ...