کراچی (ٹی وی رپورٹ) وزیرمملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ نو مئی کے ذمہ داروں کیخلاف کوئی ماورائے آئین و قانون کام نہیں کیا جائے گا، ہیومن رائٹس کہاں گھروں میں آگ لگانے کی اجازت دیتے ہیں، بجٹ میں کسان اور غریب آدمی کو تحفظ دیا جائے گا ،امیروں اور سرمایہ کاروں کیلئے بجٹ میں چھوٹ نہیں ہوگی، روس سے تیل سستا آرہا ہے قیمتوں میں کمی ہوگی، ترکمانستان کے ساتھ تاپی گیس پائپ لائن معاہدہ حتمی مراحل میں ہے، بجلی چوری روکنے کیلئے ہر ٹرانسفارمر پر الیکٹرانک میٹر لگانے کی تجویز ہے۔وہ جیو کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں صدر لاہور چیمبر آف کامرس کاشف انور اور صدر کراچی چیمبر آف کامرس طارق یوسف بھی شریک تھے۔ طارق یوسف نے کہا کہ رات آٹھ بجے دکانیں بند کرنے کے حکم پر عملدرآمد کریں گے، سردیوں اور گرمیوں میں آٹھ بجے کا مطلب مختلف ہوتا ہے، آج آٹھ بجے مغرب ہورہی ہے چار مہینے بعد آٹھ بجے عشاء ہورہی ہوگی، صنعتی ترقی کیلئے انرجی کی لاگت انتہائی اہم ہے۔کاشف انورنے کہا کہ آٹھ بجے دکانیں بند کرنے کے فیصلے پر عید کے بعد عملدرآمد ہونا چاہئے، توانائی کی بچت کیلئے صرف رات آٹھ بجے دکانیں بند کرنا ہی آپشن نہیں ہے، موسم گرما اور موسم سرما کے اوقات کار میں فرق ہونا چاہئے۔پروگرام میں اسلام آباد کی مارکیٹ تنظیموں کے عہدیداروں سے گفتگو کے کلپس بھی شامل کیے گئے۔ صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا کہ ہم نے آٹھ بجے دکانیں بند کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا ہے، آٹھ بجے کیسے دکانیں بند کردیں اس وقت تو لوگ خریداری کیلئے آتے ہیں، تاجر سب سے مہنگی بجلی خریدتے ہیں ہمیں بجلی دی جائے۔صدر جی نائن مارکیٹ اسلام آباد راجہ جاوید اقبال نے کہا کہ آٹھ بجے دکانیں بند کرنے کا فیصلے ہمیں منظور نہیں ہے، حکومت تاجرو ں سے متعلق فیصلہ کرنے سے قبل ہم سے تو مشاورت کرے۔
لاہور محکمہ خزانہ پنجاب نے مالیاتی استحکام کی جانب متعدد کامیابیاں حاصل کی ہیں جن سے مالیاتی انتظام کو موثر...
اسلام آباد پاکستان میں مشروبات بنانے والی کمپنیوں نے گزشتہ 5سال میں صرف لاہور سے مجموعی طور پر 2ارب 60کروڑ...
اسلام آباد نیوز ایجنسی ) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سعودی عرب کے تاریخی شہر العلا میں العلا...
پشاورپی ٹی آئی رہنمائوں کی تنقید کے بعد خیبرپختونخواحکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے وزیراعلی کواستعفیٰ پیش...
اسلام آبادوزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سعودی عرب کے تاریخی شہر العلا میں ایمرجنگ مارکیٹس کانفرنس 2025 میں...
ڈی آئی خانجمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی جان کو خطرہ لاحق ہونے کے پیش نظر پولیس نے تھریٹ...
ٹیکساس امریکی کانگریس میں ایک نیا بِل پیش کیا جا رہا ہے، جس کے تحت ان وفاقی ججز کے خلاف مواخذے کی کارروائی کا...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہاکہ ایگریکلچر میکانائزیشن صرف آغاز ہے،سپر سیڈرز سےگندم کی بوائی...