لاہور(آصف محمود بٹ ) محکمہ داخلہ پنجاب نے امریکی حکام کو جناح ہائوس پر حملے میں ملوث پیٹی آئی کی رکن اور پاکستانی نثراد امریکی شہری اور معروف ڈیزائنر خدیجہ شاہ سے ملنے کی اجازت دے دی ہے۔ انتہائی معتبر ذرائع نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا کہ کہ امریکی قونصلیٹ لاہور کے حکام کو وفاقی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری احکامات کے بعد خدیجہ شاہ تک قونصلر رسائی دی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ امریکی حکام آج 11بجے کوٹ لکھپت جیل میں خدیجہ شاہ سے ملاقات کریں گے جو خفیہ ایجنسی سپیشل برانچ اور جیل حکام کی موجودگی میں کرائی جائیگی۔ وفاقی وزارت داخلہ نے امریکی حکومت کی طرف سے خدیجہ سلمان شاہ تک قونصلر رسائی کی درخواست موصول ہونے کے بعد این او سی جاری کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب کو احکامات جاری کئے وزارت داخلہ کوامریکی قونصلیٹ کے حکام کے امریکی شہری خدیجہ شاہ سے ملنے میں کوئی اعتراض نہیں۔ وفاقی وزارت داخلہ نے آئی جیل خانہ جات پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کو بھی اس حوالے سے جاری احکامات سے آگاہ کر دیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے گزشتہ روز ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا تھا کہ خدیجہ شاہ کے کیس کو فالوکررہے ہیں۔پاکستانی حکام سے کہا ہے خدیجہ شاہ کو قونصلر رسائی دی جائے، وہ دہری شہریت کی حامل ہیں، اس حوالے سے پاکستانی حکام سے براہ راست رابطے میں ہیں۔ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ کوئی امریکی شہری گرفتار ہوتا ہے تو ان کی مدد کے لیے تیار رہتے ہیں، پاکستانی حکام سے توقع رکھتے ہیں کہ منصفانہ سماعت کی گارنٹی ہوگی۔ترجمان نے کہا کہ غیر ملکی حکومتوں سے کہتے آئے ہیں کہ گرفتار امریکی شہریوں کیلئے طریقہ کارکوسامنے رکھیں۔ خدیجہ شاہ 23مئی کے روز سی آئی اے پولیس لاہور کو گرفتاری دی تھی۔ خدیجہ شاہ ایس ایس پی سی آئی ملک لیاقت کے سامنے پیش ہوئی اور ڈی ایس پی سی آئی اے اقبال ٹاؤن محمد علی بٹ نے اسےبا قاعدہ گرفتار کیا۔
اسلام آباد پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے ڈی آئی خان میں گرین فیلڈ ایئر پورٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایئر...
لندن نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید اور عمران خان پاکستان...
اسلام آباد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے گزشتہ 10 سال میں پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کی آمدن اور ٹیکس کی...
اسلام آباد سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کی اسلام آباد آمد ،سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کیلئے متحرک ہو...
اسلام آباداحتساب عدالت اسلام آباد کے ایڈمنسٹریٹیو جج ،ناصرجاوید رانا نے پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین،ملزم...
اسلام آ باد فیڈرل گو ر نمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی نے پا کستان ہا ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤندیشن کے ساتھ...
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری نے پر امن اجتماع و امن عامہ بل 2024 پردستخط کر دیئے ہیں جبکہ پاکستان تحریک...
اسلام آباد بھارت نے سابق صدرِ پاکستان جنرل پرویز مشرف کی خاندانی جائیداد کو نیلام کردیا ۔پرویز مشرف کی یہ...