اسلام آباد(صباح نیوز) جوڈیشل کمیشن نے بلوچستان ہائیکورٹ کے پانچوں ججز کو مستقل کرنے اور پشاور ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل ججوں کی مدت میں چھ ماہ کی توسیع کی سفارش کر دی۔چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس میں بلوچستان ہائیکورٹ کے پانچوں ججز کو مستقل کرنے کی سفارش کردی گئی۔ ججز میں جسٹس اقبال کاسی، جسٹس شوکت رخشانی، جسٹس گل حسن ترین، جسٹس محمد عامر نواز اور جسٹس سردار احمد حلیمی شامل ہیں، جوڈیشل کمیشن نے حتمی منظوری کیلئے معاملہ پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کو بھجوا دیا ہے۔ علاوہ ازیں جوڈیشل کمیشن اجلاس میں پشاور ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل ججز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل ججز میں جسٹس شاہد خان، جسٹس فضل سبحان اور جسٹس خورشید اقبال کے نام شامل ہیں۔ جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے تینوں ایڈیشنل ججز کی مدت میں چھ ماہ کی توسیع کردی ۔
اسلام آباد پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے ڈی آئی خان میں گرین فیلڈ ایئر پورٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایئر...
لندن نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید اور عمران خان پاکستان...
اسلام آباد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے گزشتہ 10 سال میں پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کی آمدن اور ٹیکس کی...
اسلام آباد سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کی اسلام آباد آمد ،سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کیلئے متحرک ہو...
اسلام آباداحتساب عدالت اسلام آباد کے ایڈمنسٹریٹیو جج ،ناصرجاوید رانا نے پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین،ملزم...
اسلام آ باد فیڈرل گو ر نمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی نے پا کستان ہا ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤندیشن کے ساتھ...
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری نے پر امن اجتماع و امن عامہ بل 2024 پردستخط کر دیئے ہیں جبکہ پاکستان تحریک...
اسلام آباد بھارت نے سابق صدرِ پاکستان جنرل پرویز مشرف کی خاندانی جائیداد کو نیلام کردیا ۔پرویز مشرف کی یہ...