9مئی کے قصور واروں کو سزا ضرور ملنی چاہئے پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی

08 جون ، 2023

اسلام آباد ،راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار، خبر نگار خصوصی )پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نے9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں، منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کیخلاف کاروائی میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیاہے، سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ جنرل (ر) فیض علی چشتی نے جنرل (ر)عبدالقیوم ملک، جنرل (ر)کمال اکبر، کرنل (ر)طارق کمال اور عزیز احمد اعوان سمیت دیگر عہدیداروں کے ہمراہ راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بھارت میں موجود سوشل میڈیا کی جڑوں اور پاکستان میں انکے آلہ کار کا کام کرنیوالوں کو بے نقاب کیا جائے 9مئی کے ذمہ داروں کیخلاف کاروائی میں تاخیر کی بھی تحقیقات ہونی چاہئیں۔