لاہور(اے پی پی)پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب کے بڑے بزنس مین اکٹھے ہوجائیں‘میں سرمایہ کاری کی گارنٹی دیتا ہوں، پاکستان میں اب بھی آگے بڑھنے کی صلاحیت ہے‘ مستقبل کی منصوبہ بندی کرنا ہوگی ‘انتخابات میں جنوبی پنجاب کا معرکہ اس دفعہ ہم جیتیں گے ۔ بدھ کے روز یہاں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز ( ایف پی سی سی آئی) ریجنل آفس لاہور میں چارٹر آف اکانومی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ پہلے لوگوں کو امیر کرو، پھر ٹیکس لگائو‘معیشت کی بہتری ہماری آنے والی نسلوں کیلئے ضروری ہے‘ ملک میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے فروغ کی ضرورت ہے۔سابق صدر نے کہا کہ 70 سال سے گوادر ہے، کسی کو نظر نہیں آرہا تھا، معیشت پانچ، دس سال کیلئے نہیں نسلوں کیلئے بنانی پڑتی ہے‘میثاق معیشت پر بات کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں گھر سے زیادہ جیل میں رہا ہوں۔غیر ملکی سرمایہ کار پیسہ لگاتا ہے تو پیسہ لے کر بھی جاتا ہے۔چین کا معاشی منصوبہ 50 برس کا ہے، ہمیں بھی مستقبل کی منصوبہ بندی کرنا ہوگی‘ نو آبادیاتی نظام کے معاشی طریقہ کار سے جان چھڑوانا ہوگی ۔ جو کام کاروباری لوگ کرسکتے ہیں وہ حکومت نہ کرے، کاروباری حضرات سے پیسا کمانے کے بعد ٹیکس لیا جائے، ہمیں انفرادی کے بجائے اجتماعی سطح پر سوچنا ہوگا، یہ اہم نہیں آپ کتنی دیر زندہ رہتے ہیں، یہ اہم ہے کہ کتنا کام کیا ہے۔ پاکستان 4 دہائیوں سے 40 لاکھ افغان بھائیوں کی میزبانی کر رہا ہے، مائنڈ سیٹ سے نکل کر معیشت کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔علاوہ ازیں زرداری نے کہا ہے کہ انتخابات میں جنوبی پنجاب کا معرکہ اس دفعہ ہم جیتیں گے، ٹکٹ ہولڈرز پیپلزپارٹی کا منشور گھر،گھر پہنچائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز یہاں بلاول ہائوس لاہور میں پیپلزپارٹی بہاولنگرپی پی238 ٹکٹ ہولڈر ملک ابرارالرحمن کھوکھر سے ملاقات کے دوران کیا۔
اسلام آباد سینیٹر فیصل واوڈا جن کے خیالات اور بیانئے سے بیک وقت اپوزیشن اور حکومت کا مخالف سمجھا جاتا ہے،...
اسلام آ باد وفاقی بیورو کر یسی میں تقرر و تبادلو ں کا نوٹیفییکشن جا ری ،وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت میں تعینات...
اسلام آبادسپریم کورٹ نے فیصل واوڈا اور مصطفی کمال کی توہین آمیز پریس کانفرنس نشر کرنے کی پاداش میں ٹیلی...
راولپنڈی بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2کیس کا ٹرائل ایف آئی اے...
اسلام اباد ایوان بالا نے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کے حوالے سے ملک میں سات ستمبر کو سرکاری چھٹی...
اسلام آباد تحریک انصاف کے گرفتار ایم این ایز کو پارلیمنٹ لاجز سب جیل سے رہا کردیا گیا جس کے بعد وہ اپنے گھروں...
ملتان ملک بھر میں عید میلاد النبیؐ آج مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائیگی، اس سلسلہ میں نعتیہ محافل،...
اقوام متحدہ وزیر اعظم شہباز شریف اپنے دورہ اقوام متحدہ میں آئی ایم ایف اور ولڈ بینک کے عہدیداروں سے اہم...