اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے ضم شدہ اضلاع کیلئے جامع ترقیاتی پیکیج مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیرِ اعظم نے یہ ہدایت گزشتہ روز سابق رکن قومی اسمبلی شاہ گل آفریدی کی قیادت میں ضم شدہ اضلاع کی سیاسی قیادت کے سات رکنی وفد سے ملاقات کے دوران دی ۔ملاقات میں وزیرِ پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی، مشیر وزیرِ اعظم امیر مقام اور متعلقہ اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔ وفد نے مسلم لیگ ن کے ضم شدہ اضلاع کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کی حکمت عملی پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کیا جس کے بعد فاٹا کا قانون سازی کے ذریعے انضمام ممکن ہو سکا۔وفد نے وزیرِ اعظم کو بتایا کہ گزشتہ حکومت کے چار برسوں میں ضم شدہ اضلاع کی ترقی کو یکسر نظر انداز کیا گیا جسکی وجہ سے جو منصوبہ بندی مسلم لیگ ن کی قیادت نے ان اضلاع کے حوالے سے بنائی تھی اس پر عملدرآمد نہ کیا گیا۔ وزیرِ اعظم نے شرکاء کو یقین دلایا کہ موجود حکومت اور بالخصوص وزیرِ اعظم بذات خود ضم شدہ اضلاع کی ترقی و خوشحالی کو قومی ترجیح کا درجہ دیتے ہیں۔ وفد نے وزیرِ اعظم کو متعلقہ حلقوں کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے پشاور میں پانی کے شدید مسئلے کے بارے آگاہ کیا۔ وفد نے ہمسایہ ملک افغانستان سے منسلک سرحدی علاقوں میں تجارت کے فروغ کیلئے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیرِ اعظم نے اس حوالے سے ایسے اقدامات کی یقین دہانی کرائی جس سے سرحد کے دونوں پار علاقوں کے لوگوں کی زندگی میں باہمی تجارت سے بہتری آئے گی۔ وزیرِ اعظم نے شرکاء کو اس حوالے سے جامع حکمت عملی پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔
کراچی صدر ٹرمپ کا خاتون صحافی کیساتھ سخت رویہ، انٹرویو اچانک چھوڑ کر چلے گئے۔ صحافی کرسٹن ویلکر سے تلخ جملوں...
مظفر آباد آزاد جموں و کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر جسٹس غلام مصطفی مغل نے کہا ہے کہ انتخابات کے دوران سیکورٹی...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے مختلف حلقوں میں بدترین انتخابی دھاندلی، نتائج میں ردوبدل کی...
لاہور پنجاب میں امن و امان کے اخراجات کے کلیمز کیلئے سخت ضوابط کا نفاذ۔غیر معمولی اخراجات کو روکنے کیلئے...
اسلام آ باد صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کیخلاف...
لاہور محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے صوبائی کابینہ متحرک۔ ہائی پاورڈ کمیٹی کا پنجاب کے...
ریاض روس کے صدر ولادیمیر پیو ٹن نے کہا ہے کہ روس عالمی تیل کی مارکیٹوں کے انتظام میں سعودی عرب کے ساتھ تعاون...
دبئی سیاحت کا بحران، دبئی کے شاہانہ ہوٹل خصوصی رعایتیں دینے پر مجبور، پام جمیرہ سمیت معروف سیاحتی مقامات پر...