اسلام آباد (مہتاب حیدر ) حکومت نے تمام اقسام کے اثاثوں پر انکم ٹیکس لگانے اورود ہولڈنگ ٹیکسوں میں اضافہ تجویز کیا ہے ۔ یہ تمام محصولات 24۔2023ء کے بجٹ میں عائد کئے جائیں گے۔ حکومت کامنصوبہ ہے کہ سرکاری ملازمین کی گریڈ ایک سے گریڈ 16تک تنخواہوں میں 30فیصد اور گریڈ 17سے گریڈ22تک 20فیصد اضافہ کیا جائے اور ساتھ ہی ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن بھی بڑھا دی جائے ۔ حکومت نے وصولیوں کا ہدف 9.2ٹریلین روپے رکھا ہے ۔ جسے آئی ایم ایف کی سفارشات کے تحت 9.3ٹریلین سے 9.5ٹریلین روپے تک پہنچایا جا سکتا ہے ۔ تا ہم آئی ایم ایف سے اسٹاف سطح پر سمجھوتے اب بجٹ اعلان کے بعد ہی ممکن ہے ۔ اب تک وزارت خزانہ اور ایف بی آر حکام کے ساتھ آئی ایم ایف کے آپریشنل(فعال) مذاکرات ہوچکے ہیں ۔ حکومت نے پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی(پی ڈی ایل ) ابتدائی طور پر50روپے سے بڑھاکر 55یا60روپے فی لیٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ری سوریس اینڈ ریونیووبلائزیشن کمیشن (آر آر ایم سی ) نے پاکستان میں رہائش پذیر افراد کی10کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد وں پر کم سے کم اثاثہ ٹیکس (ایم اے ٹی ) لوگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تا ہم وزارت خزانہ اور ایف بی آر نے وزارت قانون سے مشاوارت کے بعد اس تجویز کو مسترد کردیا ہے کیو نکہ دولت ٹیکس کی طرز پر کوئی بھی محصول آئین کے تحت صوبائی حکومتوں کا دائر ہ اختیار ہے ۔ لہٰذا سپریم کورٹ ایسے کسی ٹیکس کو مسترد کردے گی ۔ کیٹل ویلیو ٹیکس کی مد میں نافذ کیا جائے ۔دریں اثناء حکومت آئندہ بجٹ میں انٹر نیشنل بانڈز کے ذریعہ دو ارب ڈالرز آمدن کی گنجائش نکالنا چاہتی ہے ۔حکومت آئندہ مالی سال میں22ارب ڈالرز کے غیر ملکی قرضوں کے حصول کےلیے کوشاں ہے ۔ آئندہ بجٹ کا مجموعی تخمینہ 14.2ٹر یلین روپے ہے ۔ جس میں 9.5ٹر یلین تک ٹیکس وصولیاں اور2.5ٹر یلین تک غیر ٹیکس وصولیوں کا ہدف ہے ۔قرضوں اور ان پر سود کی ادائیگی میں7.5ٹریلین روپے خرچ ہو جائیں گے۔ پنشن بل تنخواہوں کے بل سے بھی تجاوز کر جائے گا ۔
اسلام آباد پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے ڈی آئی خان میں گرین فیلڈ ایئر پورٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایئر...
لندن نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید اور عمران خان پاکستان...
اسلام آباد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے گزشتہ 10 سال میں پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کی آمدن اور ٹیکس کی...
اسلام آباد سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کی اسلام آباد آمد ،سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کیلئے متحرک ہو...
اسلام آباداحتساب عدالت اسلام آباد کے ایڈمنسٹریٹیو جج ،ناصرجاوید رانا نے پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین،ملزم...
اسلام آ باد فیڈرل گو ر نمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی نے پا کستان ہا ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤندیشن کے ساتھ...
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری نے پر امن اجتماع و امن عامہ بل 2024 پردستخط کر دیئے ہیں جبکہ پاکستان تحریک...
اسلام آباد بھارت نے سابق صدرِ پاکستان جنرل پرویز مشرف کی خاندانی جائیداد کو نیلام کردیا ۔پرویز مشرف کی یہ...