اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی ملک دشمنی اور غدداری بے نقاب ہو چکی ہے، اسے پاکستان کے قومی، دفاعی اور معاشی مفاد سے کوئی سروکار نہیں یہ اپنے ایجنڈے کی تکمیل چاہتا ہے، امریکہ کی منتیں ترلے کر رہا ہے کہ پاکستان پر پابندی لگائیں اور ملٹری ایڈ بند کریں یہ سیاست نہیں ملک کیساتھ غدداری ہے، یہ ایسا خودکش بمبار ہے جو کبھی معیشت پر پھٹتا ہے کبھی عوام کے روزگار اور کبھی پاکستان کی ترقی پر، سانحہ 9 مئی کے شرپسندوں کی گرفتاری پر اس شخص کے انسانی حقوق کے واویلے کو دنیا نے مسترد کر دیا ہے، اس شخص کی ہر سازش اور مشن ہر بار ناکام ہو جاتا ہے تودوسراشروع کردیتاہے، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ گزشتہ سال کی نسبت بہتر بجٹ پیش کرینگے بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی اتحادی حکومت کی ترجیح ہے، آٹا، کوکنگ آئل، گندم کی قیمتوں میں کمی پر فوکس ہے جبکہ نوجوانوں کیلئے بڑا پروگرام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے کسان پیکج کی وجہ سے پاکستان میں گندم کی ریکارڈ پیداوار ہوئی اس پیکج کی اب دوسری قسط آ رہی ہے اتحادی حکومت نے ملک کی معاشی سمت درست کی ہے 2013ءسے 2018ءتک مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں ملک ترقی کر رہا تھا سی پیک منصوبہ شروع ہوا، معیشت مستحکم ہوئی، آئی ایم ایف پروگرام مکمل ہوا، 14000 میگاواٹ بجلی پیدا ہوئی، لوڈ شیڈنگ اور دہشتگردی کا خاتمہ ہوا 2018ءسے 2022ءتک کے حالات سب کے سامنے ہیں، 2018ء میں پاکستان پر ایک خاص مائنڈ سیٹ کو مسلط کیا گیا جس نے چار سالوں میں معیشت کا جنازہ نکالا، عوام سے روزگار چھینا، روٹی، بجلی، گیس، دوائی مہنگی کی، 6.2 فیصد کی شرح سے ترقی کرتا ہوا ملک منفی پر لے گئے، آئی ایم ایف کا پروگرام لایا اور پھر اسکی خلاف ورزی کر کے معطل کیا، لاکھوں لوگوں کو بیروزگار ، دوست ممالک کو ناراض کیا، ملک مخالف ایجنڈے کی تکمیل کیلئے بیرون ملک سے پیسہ منگوایا، کشمیر کا سودا کیا، ان کا مقصد ملک میں دہشت گردوں کو دوبارہ سے پناہ دینا تھا اس شخص نے سائفر کی کہانی گھڑی ،جس وقت آئی ایم ایف کیساتھ سٹاف لیول ایگریمنٹ قریب آتا ہے یہ شخص جلائوگھیرائواور غنڈہ گردی شروع کر دیتا ہے آج معیشت مستحکم نہیں ہو رہی تو اسکا ذمہ دار یہ مائنڈ سیٹ ہے جو ملک کے خلاف کام کر رہا ہے یہ شخص چاہتا ہے کہ ملک میں مہنگائی اور دہشتگردی ختم نہ ہو، چار سال اقتدار میں رہا اور اسکا ایجنڈا نامکمل رہا اب ایجنڈے کی تکمیل کیلئے لوگوں کو ملک دشمنی پر اکسا رہا ہے، میڈیا کے سامنے بیٹھ کر کہتا ہے کہ ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں لیکن دنیا اب اس پر یقین نہیں کرتی ،یہ بیرون ملک لوگوں کو پلانٹ کرتا ہے کہ یو ایس سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ سے پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بیان دلوائیں اس شخص کی تمام سازشیں بے نقاب ہو چکی ہیں پاکستان کی حفاظت ریاست اور بائیس کروڑ عوام کرینگے اور اسکا ہر منفی مشن ناکام ہوگا، ہم نے پہلے بھی ملکی معیشت ٹھیک کی تھی اب بھی کرینگے دہشتگردی کا خاتمہ کرینگے نوجوانوں کو روزگار دینگے، ملک دشمن ایجنڈے میں جو بھی ملوث ہو اسے قانون کے مطابق سزا ملنی چاہئے نگران سیٹ اپ کے بارے میں کوئی مشاورت نہیں ہوئی پاکستان کے معاشی، دفاعی اور قومی مفادات کو نقصان پہنچانا پی ٹی آئی کا مشن ہے ملک دشمن ایجنڈے کے آلہ کاروں کو قوم کبھی معاف نہیں کریگی۔
اسلام آباد پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے ڈی آئی خان میں گرین فیلڈ ایئر پورٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایئر...
لندن نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید اور عمران خان پاکستان...
اسلام آباد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے گزشتہ 10 سال میں پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کی آمدن اور ٹیکس کی...
اسلام آباد سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کی اسلام آباد آمد ،سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کیلئے متحرک ہو...
اسلام آباداحتساب عدالت اسلام آباد کے ایڈمنسٹریٹیو جج ،ناصرجاوید رانا نے پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین،ملزم...
اسلام آ باد فیڈرل گو ر نمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی نے پا کستان ہا ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤندیشن کے ساتھ...
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری نے پر امن اجتماع و امن عامہ بل 2024 پردستخط کر دیئے ہیں جبکہ پاکستان تحریک...
اسلام آباد بھارت نے سابق صدرِ پاکستان جنرل پرویز مشرف کی خاندانی جائیداد کو نیلام کردیا ۔پرویز مشرف کی یہ...