لاہور(نمائندہ جنگ،مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)سیاسی منظر نامے پر نئی جماعت قائم ہوگئی ، استحکام پاکستان پارٹی کا باضابطہ اعلان کردیا گیا، سینئر سیاستدان جہانگیر ترین، اور سابق سینئر وزیر عبدلعلیم خان نے اپنی نئی سیاسی جماعت کا نام فائنل کرلیا ،عبدالعلیم خان کے گھر پر جہانگیر ترین گروپ کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا ، جس میں ترین گروپ کے 100 کے قریب سابق ارکان اسمبلی شریک ہوئے ،جہاں جہانگیر ترین نے نئی جماعت استحکام پاکستان کا اعلان کیا، ذرائع کا بتانا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ کی سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں ،عشائیہ میں عمران خان کا ساتھ چھوڑنے والے فواد چوہدری، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل،سابق وفاقی وزیر علی حیدر زیدی،سابق وفاقی وزیر عامر کیانی ، سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان ،محمود مولوی، سابق صوبائی وزرا فیاض الحسن چوہان ، ڈاکٹر مراد راس ،نعمان لنگڑیال، نوریز شکور،سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے اوقاف و مذہبی امور سید رفاقت علی گیلانی، مبین عالم انور ،چشتیاں سے سابق رکن پنجاب اسمبلی ممتاز مہروی ، ساہیوال سے سابق رکن پنجاب اسمبلی مہر ارشاد کاٹھیا ، ننکانہ صاحب سے میاں عثمان اشرف ، مہر ارشاد کاٹھیا ، میانوالی سے میجر (ر) خرم روکھڑی ، پاکپتن سے سابق رکن پنجاب اسمبلی دیوان عظمت، سید محمد چشتی ،،اسحاق خاکوانی، عون چوہدری، اجمل چیمہ، امیر حیدر سنگا اورشعیب صدیقی سمیت دیگر نے شرکت کی ،ترین گروپ ذرائع کے مطابق عشائیے میں فواد چوہدری بھی شریک ہوئے۔ عشائیہ میں جہانگیر ترین اور عبدلعلیم خان قیادت پر شرکا نے مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور آئندہ سیاست ملکر کر کرنے کا فیصلہ کیا ۔ذرائع کا بتانا ہے کہ کہ جمعہ تک جہانگیر ترین اور عبدلعلیم خان ایک پریس کانفرین میں اپنی سیاسی پارٹی استحکام پاکستان کا باضابطہ اعلان کریں گے، فردوس عاشق اعوان نے عشائیہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نئے جذبے اور نئے ولولے کے ساتھ نکلے ہیں ، آج باضابطہ طور پر اس پارٹی کا اعلان کیا جائے گا۔پاکستان اس وقت سیاسی انتشار کا شکار ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اس صورتحال میں ایسی ہی پارٹی کی ضرورت تھی۔ این این آئی کے مطابق قبل ازیں مراد راس ‘ سید رفاقت علی گیلانی‘ ممتاز مہروی ، مہر ارشاد کاٹھیا‘میاں عثمان اشرف ‘میجر (ر) خرم روکھڑی‘ دیوان عظمت سید محمد چشتی نے جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کرکے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا ۔
اسلام آباد پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے ڈی آئی خان میں گرین فیلڈ ایئر پورٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایئر...
لندن نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید اور عمران خان پاکستان...
اسلام آباد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے گزشتہ 10 سال میں پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کی آمدن اور ٹیکس کی...
اسلام آباد سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کی اسلام آباد آمد ،سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کیلئے متحرک ہو...
اسلام آباداحتساب عدالت اسلام آباد کے ایڈمنسٹریٹیو جج ،ناصرجاوید رانا نے پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین،ملزم...
اسلام آ باد فیڈرل گو ر نمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی نے پا کستان ہا ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤندیشن کے ساتھ...
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری نے پر امن اجتماع و امن عامہ بل 2024 پردستخط کر دیئے ہیں جبکہ پاکستان تحریک...
اسلام آباد بھارت نے سابق صدرِ پاکستان جنرل پرویز مشرف کی خاندانی جائیداد کو نیلام کردیا ۔پرویز مشرف کی یہ...