چیئرمین پی ٹی آئی کا چیئرمین نیب کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع

08 جون ، 2023

اسلام آباد (صباح نیوز) چیئرمین تحریک انصاف نے چیئرمین نیب نذیر احمد کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کرلیا۔سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ چیئرمین نیب نے یکم مئی کو چھٹی والے روز وارنٹس گرفتاری جاری کئے، چھٹی والے روز جاری کئے گئے وارنٹس کو آٹھ روز تک چھپائے رکھا۔عمران خان کی جانب سے چیئرمین نیب کے خلاف درخواست آرٹیکل 209اور نیب آرڈیننس کے سیکشن 6کے تحت دائرکی گئی ۔درخواست میں کہا گیا کہ انکوائری کو انویسٹی گیشن میں بدلنے کا بھی نہیں بتایا گیا۔