بجٹ میں نان فائلرز کی بینکوں سے ٹرانزکشن پر ودہولڈنگ ٹیکس لگانے کی تجویز

08 جون ، 2023

اسلام آباد( کامرس رپورٹر ) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں نان فائلرز کی بنکوں سے ٹرانزکشن پر ودہولڈنگ ٹیکس لگانے کی تجویز ہے، ذرائع کے مطابق نان فائلز کی جانب سے بنکوں سے 50ہزارروپے سے زائد کی ٹرانزکشن پر ودہولڈنگ ٹیکس لگایا جائے گا قبل ازیں بنکوں کی ٹرانزکشن پر ٹیکس ختم کر دیا گیا تھا، ذرائع کے مطابق پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی 50 روپے سے بڑھاکر 60 روپےفی لیٹر کرنےکی تجویز بھی زیر غور ہے، ، حکومت کو 10 روپے فی لیٹر لیوی بڑھانے سے 870 ارب روپے حاصل ہوں گے، نان فائلرز کے لیے گاڑیوں پر ایڈوانس انکم ٹیکس میں دُگنا اضافہ کرنے کی بھی تجویز ہے جب کہ انجن کپیسٹی کے بجائے گاڑی کی قیمت پر ودہولڈنگ ٹیکس کی تجویز دی گئی ہے۔