نیو یارک(عظیم ایم میاں) امریکا میں PTI کی کانگریس اراکین سے رابطے، انہیں امریکا میں مؤثر اور متحرک بھارتی لابی کی حمایت اور تعاون بھی حاصل ہے ، امریکا میں پی ٹی آئی کے بعض حامی امریکی اراکین کانگریس سے ملاقاتیں کرکے پی ٹی آئی کے حق میں بیانات حاصل کرنے کی سرتوڑ کوششوں میں مصروف ہیں، جن میں پاک پیک نامی تنظیم، سجاد برکی اور پاکستان نژاد امریکی سیاستدان اور نائب صدر کملا ہیرس کے سرگرم حامی ڈاکٹر آصف محمود سمیت دیگر افراد شامل ہیں گوکہ اب تک پاکستان کی صورتحال کے بارے 85سے زائد اراکین کانگریس کے ریمارکس اور بیانات حاصل کئے جا چکے ہیں۔ لیکن ان امریکی کانگریس کے مذکورہ اراکین کے بیانات کے متن کا تجزیہ کرنے سے یہ بالکل واضح ہو جاتا ہے کہ ان اراکین کا زور پاکستان میں انسانی حقوق اور جمہوری اصولوں پر ہے اور چیئرمین پی ٹی آئی اور پارٹی کی حمایت کے بارے میں محتاط رویہ اختیار کیاگیاہے۔ ابھی تک انفرادی بیانات کے اجرا کے علاوہ ان اراکین کانگریس نے اپنے ان بیانات کو کسی قانونی مسودہ کی شکل نہیں دی اور نہ ہی کوئی قرارداد تیار کی ہے لیکن پاکستان میں امریکی اراکین کانگریس کے انفرادی بیانات کا سہارا لیکر پاکستان پر دبائو بڑھانے کی کوششیں جاری ہیں اور امریکا میں پی ٹی آئی کے حامی ان بیانات کو اپنی کامیابی قراردے رہے ہیں لیکن امریکی سیاسی نظام کے عملی پہلوئوں سے واقف حلقے ان بیانات کو فنڈز کی دوڑ اور لابنگ مہم کا نتیجہ قراردے رہے ہیں جن میں امریکا میں مؤثر اور متحرک بھارتی لابی کی حمایت اور تعاون بھی شامل ہیں اور ان مذکورہ کانفریس مینوں کی فہرست کا جائزہ لینے ماضی کے بیانات اور جنوبی ایشیا کے امور پر ووٹنگ کے ریکارڈ کا جائزہ لینے سے حقیقت واضح ہو جاتی ہے۔
اسلام آباد پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے ڈی آئی خان میں گرین فیلڈ ایئر پورٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایئر...
لندن نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید اور عمران خان پاکستان...
اسلام آباد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے گزشتہ 10 سال میں پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کی آمدن اور ٹیکس کی...
اسلام آباد سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کی اسلام آباد آمد ،سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کیلئے متحرک ہو...
اسلام آباداحتساب عدالت اسلام آباد کے ایڈمنسٹریٹیو جج ،ناصرجاوید رانا نے پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین،ملزم...
اسلام آ باد فیڈرل گو ر نمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی نے پا کستان ہا ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤندیشن کے ساتھ...
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری نے پر امن اجتماع و امن عامہ بل 2024 پردستخط کر دیئے ہیں جبکہ پاکستان تحریک...
اسلام آباد بھارت نے سابق صدرِ پاکستان جنرل پرویز مشرف کی خاندانی جائیداد کو نیلام کردیا ۔پرویز مشرف کی یہ...