ریلوے پریم یونین کا مطالبات کے حق میں ٹرین مارچ شروع

08 جون ، 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان ریلوے پریم یونین ملتان کے زیر اہتمام مطالبات کے حق میں ٹرین مارچ شروع ہو گیا ہے ،ملتان سے کندیاں تک ہونے والے ٹرین مارچ کی قیادت ڈویژنل صدر پریم کے صدر رانا محمد شریف نے کی،ٹرین مارچ میں ویس حمید،، محمد ایوب مغل ،محمود ملک، رانا شفیق رانا جاوید، مشتاق احمد، عمران شاہد، ملک احسن، نعیم شیخ سمیت دیگر ملازمین شریک تھے، اس موقع پر رانا شر یف نے کہا کہ ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 100 فیصد اضافہ اور مزدور کی تنخواہ کم ازکم 35000روپے مقرر کی جائے۔ ملازمین کو توقع ہے کہ حکومت آنے والے الیکشن کے پیش نظر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کریں ۔ریلوے کے ریٹائرڈ ملازمین اور بیوائوں کو 2سال سے زائد عرصہ سے واجبات کی ادائیگی نہیں ہو رہی، حکومت فوری طور پر واجبات کی ادائیگی کے احکامات جاری کرے اور ٹی ایل اے اور ملازمین کے بچوں کو ریگولر کیا جائے، ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو سخت اقدام پر مجبور ہوں گے۔