ملتان (سٹاف رپورٹر ) درگاہ چادروالی سرکارؒ کے سجادہ نشین صاحبزادہ سیدعلی حسین شاہ نے کہا ہے کہ خاتون جنت حضرت سیدہ فاطمہؓ کی سیرت طیبہ دنیاکی تمام خواتین کیلئے مشعل راہ ہے ،ان خیالات کا اظہارانہوں نے چادروالی سرکارؒ کے سالانہ ختم شریف کے موقع پر سیرت سیدہ کائنات کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا،سابق وفاقی وزیر حامدسعیدکاظمی نے کہا کہ حضرت چادروالی سرکار ؒسچے عاشق رسولﷺ اورولی کامل تھے ،شوکت حسین شاہ نے کہا کہ سیدہ کائنات کی تعلیمات ساری دنیا کی خواتین کے لیے عملی نمونہ ہے آپکی تعلیمات کی پیروی ہی دین و دنیا میں کامیابی کی ضمانت ہے، کانفرنس میں صاحبزادہ نورحسین شاہ ،صاحبزادہ معصوم میاں،وزیراعظم کے مشیر ملک عبدالغفار ڈوگر، شیخ طارق رشید، حاجی جاوید اختر انصاری، امیرجماعت اسلامی ملتان ڈاکٹرصفدراقبال ہاشمی، ملک انور علی ،الحاج خاورشفقت بھٹہ ،ملک محمدیوسف ،چیئرمین رانا نعیم ،اخترعالم قریشی ،بشارت قریشی ،زاہدعدنان گڈو ،ڈی ایس پی سید رمیز بخاری ،ڈاکٹرعبدالسمیع ،سیدوکیل شاہ ، محمدحسین بابر،رانا فریاد ،صوفی اظہر ،میجرانعام بگٹی ،ملک انس طاہر ،خلیل قریشی ،حاجی خالد ،ڈاکٹرعبدالحفیظ کھیڑا ،شیخ عمران لیاقت ،ملک عبدالرزاق ،سیدرحمت شاہ ،راؤ عارف رضوی ودیگرنے شرکت کی ۔
ملتان پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد کا بختاور امین میڈیکل کالج و ہسپتال کا دورہ ، ڈاکٹروں کی جانب سے...
وہاڑی پولیس تھانہ صدر کی حدود 228 ای بی میں گزشتہ دنوں کاشف نامی نوجوان کے پولیس کی حراست میں قتل کیس میں اہم...
ملتان جماعت اہلسنت کے سربراہ علامہ سید مظہر سعید کاظمی،سابق وفاقی وزیر سید حامد سعید کاظمی اور عالم دین...
لودھراںسرکاری اسکولوں کی نجکاری کے خلاف گرینڈ ٹیچرز الائنس لودھراں کی احتجاجی ریلی ، ریلی ضلع کونسل سے ڈپٹی...
شجاع آباد ایم سی کی دکانوں کوکرایہ داروں کی جانب سے فروخت کرنے کاسلسلہ جاری،ایک دوکان کے قبضہ کی قیمت 60 لاکھ...
میلسی نوجوان نے شادی شدہ خاتون کو اغوا کر لیا،تفصیل کے مطابق چک نمبر 88 ڈبلیو بی کے غلام رسول کی غیر موجودگی...
ملتان ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ہفتہ برائے آگہی ٹریفک قوانین کے حوالے سے لگائے گئےخصوصی ڈیسک کا آج...
میلسی ہیروئن فروش رنگے ہاتھوں گرفتار، تفصیل کے مطابق سٹی پولیس کو اطلاع ملی کہ آر سی کالونی میلسی کے...