تجارتی مراکز رات 8بجے بندکرانے کے فیصلے کیخلاف تاجروں کا احتجاجی مظاہرہ

08 جون ، 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر)تاجروں نے تجارتی مراکز رات 8بجے بندکرانے کے فیصلے کومستردکرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،سیکرٹری جنرل مرکزی انجمن تاجران کینٹ معظم وحید خواجہ ، چیف کوآرڈینیٹر غضنفر ملک ، کلب عابد خان اور خواجہ دلشاد نے عزیز شہیدروڈ پر تاجروں کےاحتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کینٹونمنٹ تاجربرادری حکومت کی غیرسنجیدہ مضحکہ خیز معاشی و کاروباری پالیسیوں اور 8 بجے شب تجارتی مراکز بندکرانے کے فیصلے کومستردکرتےہیں اور مطالبہ کرتے ہیں وزیروں مشیروں اور بیوروکریسی کیلئے مفت پیٹرول وبجلی کی مراعات پرپابندی لگائی جائے اور پیٹرولیم مصنوعات ، بجلی گیس کی قیمتوں میں ریلیف دیا جائے، اگر پالیسی واپس نہ لی گئی تو تاجر احتجاجی دائرہ وسیع کرینگے۔دریں اثنامرکزی انجمن تاجران کریانہ ریٹیلرز پنجاب کے صدر میاں آفاق انصاری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے مارکیٹں رات8 بجے بند کرنے کی تجویز کو کریانہ ریٹیلرز تاجر برادری مسترد کرتے ہیں، تاجروں کو اعتماد میں لئے بغیر اس طرح کا حکم تاجروں کا معاشی قتل ہوگا تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بغیر یہ فیصلہ ناقابلِ عمل ہوگا۔