واپڈاہائیڈرویونین ملتان کے زونل چیئرمین کاالیکشن،چاند گروپ کے چوہدری راشد یامین بھاری اکثریت سے کامیاب

08 جون ، 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر)پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین ملتان سرکل کے زونل چیئرمین کاالیکشن چاند گروپ کے چوہدری راشد یامین بھاری اکثریت منتخب ہوگے،کل ووٹ 125تھے جبکہ 122 ووٹ کاسٹ ہوئے، چاند گروپ کے چوہدری راشد یامین 85 ووٹ لئے،پھول گروپ کے رانا مظہر لطیف نے 36 ووٹ حاصل کیے ، 1 ووٹ مسترد ہوا اس موقع پر گروپ لیڈر چوہدری محمد خالد اور نومنتخب زونل چیئرمین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج واپڈا کے مزدوروں کی جیت ہوئی ہے،ہم پہلے سے زیادہ کام کریں گے ،سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، اس موقع پر صوبائی سیکرٹری نشر اشاعت شہزاد علی، عنصر عباس، مظہر بھٹی، الیاس جٹ ، چوہدری یونس، چوہدری سلیم، حسنین نانڈلہ، ملک تنویر ،عمران بشیر، عشرت علوی، عاطف خان،محمد اجمل، چوہدری شفاقت، راؤ اسلم، سلیمان بلوچ ,رانا طیب، بابر ملک وہ دیگرعہدے داروں نے بھی خطاب کیا ۔