ایمرسن یونیورسٹی شعبہ اکنامکس میں طلبا کی سالانہ تقریب

08 جون ، 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایمرسن یونیورسٹی شعبہ اکنامکس میں طلبا کی سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ،وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے کہا کہ یونیورسٹی میں طلباء طالبات کے لئے جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور کوشش کی جا رہی ہے۔نئے شعبہ جات کا قیام اور پی ایچ ڈی اساتذہ کی بھرتی کا عمل جلد مکمل کر لیا جائے گا، صدر شعبہ اکنامکس پروفیسر وسیم عالم نے مستقبل کے منصوبوں بارے آگاہ کیا۔