ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ورلڈ فوڈ سیفٹی ڈے پر سیمینار،آگاہی واک

08 جون ، 2023

ملتان( سٹاف رپورٹر ) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی، پنجاب فوڈ اتھارٹی اورنیوٹریشن انٹرنیشنل نے مشترکہ طور پر ’’معیاری خوراک، محفوظ زندگی ‘‘کے موضوع پر ورلڈ فوڈ سیفٹی ڈے کے حوالے سے ایک قومی سیمینار کا انعقاد کیا۔ڈاکٹر عمر فاروق چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف فوڈ سائنس نے نچلی سطح پر غذائیت اور خوراک کی حفاظت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔زونل منیجر نیوٹریشن انٹرنیشنلامجد علینے کہا کہ نیوٹریشن انٹرنیشنل فوڈ فورٹیفیکیشن، فوڈ سیفٹی، اور کوالٹی ایشورنس اور کوالٹی کنٹرول کے عمل پر تمام فوڈ اتھارٹیز کی صلاحیت بڑھانے پر کام کر رہی ہے، خوراک کی حفاظت ہر ایک کی ذمہ داری ہے، ایڈیشنل ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی آبگینہ خان نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اس سیمینار سے حاصل ہونے والی معلومات کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں نافذ کریں ۔وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ ہمارا ادارہ فوڈ سیفٹی کو اہمیت دے رہا ہے۔ فوڈ سیفٹی کے بارے میں اچھی معلومات عوام کو اس بیماری کو روکنے اور اس کا پتہ لگانے میں مدد کرتی ہے صوبائی منیجر نیوٹریشن انٹرنیشنل ساجد سیال نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہم فوڈ فورٹیفیکیشن کے مقاصد صرف اسی صورت میں حاصل کر سکتے ہیں ،ہیڈ آف فوڈ سائنس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر شہباز نے کہا کہ ریسرچ ادارے، فوڈ اتھارٹیز اور انڈسٹری مل کر ہی معیاری اور متوازن خوراک کی فراہمی کو یقینی بنا سکتے ہیں،نیوٹریشن انٹرنیشنل کے زونل منیجر واصف عمران، اعجاز شیخ، سینئر فیکلٹی ممبران اور طلباء کی بڑی تعداد نے سیمینار میں شرکت کی۔ سیمینار کے آخر میں آگاہی واک کا انتظام کیا گیا ۔