وائس چانسلر نشتر کا شعبہ نیفرالوجی کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ

08 جون ، 2023

ملتان ( سٹاف رپورٹر) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے شعبہ نیفرالوجی کا دورہ کیا اور مریضوں کے لئے دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے گردوں کی صفائی کے لئے ڈائلیسز مشینوں کی فعالیت کے حوالے سے بھی استفسار کیا اور وارڈ میں داخل مریضوں کی عیادت کی اور مریضوں کے لواحقین سے درپیش مسائل بارے آگاہی حاصل کی۔ طبی عملے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ طبی سہولیات کی بلا تعطل فراہمی اور مریضوں کی دیکھ بھال میں کوئی کسر اٹھا نا رکھی جائے اور وسائل کی دستیابی کے لیے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ علاوہ ازیں وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی نے نشتر ٹو کا بھی دورہ کیا اور اس کے جلد افتتاح کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیا۔