شہر میں بیوٹیفکیشن ورک کے نام پر لاکھوں روپے ہضم

08 جون ، 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) پی ایچ اے ملتان افسروں کی جانب شہر میں بیوٹیفکیشن ورک کے نام پر لاکھوں روپے ہضم کر نے کا سلسلہ شروع کردیا ہے، واضح رہے شہر کی معروف شاہراہوں اور 5فلائی اوورز پر پلانٹرزکی تنصیب کے لیے 4 کروڑ سے زائد کا ٹھیکے پر دیا گیا کنٹریکٹر نے چند شاہراہوں فلائی اوورز گرین بیلٹس اور چوکوں پر پودے لگا کر سب اوکے کی رپورٹ تیار کرانے کا سلسلہ شروع کر کردیا ہے پی ایچ اے افسران لاکھوں روپے کمیشن لے کر سکیننگ کررہے ہیں، ذرائع کے مطابق اب تک چند سو پلانٹرزلگائے گئے ہیں اس ضمن میں پی ایچ اے حکام نے موقف اختیار کیا ہے بیوٹیفکیشن ورک کے تحت 14 سو سے زائد خوبصورت پلانٹرز لگائے جارہے ہیں اس سلسلے میں پہلے مٹی کی بھرتی کا عمل جاری ہے۔