5 منشیات فروش گرفتار ، بھاری مقدار میں افیون اور چرس برآمد

08 جون ، 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے 5 منشیات فروشوں کوگرفتار کر کے بھاری مقدار میں افیون اور  چرس برآمد کر لی،مخدوم رشید پولیس نے4 منشیات فروشوں کوگرفتار کر کے 17کلو گرام سے زائد افیون اور 13 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی اورملزمان محمد ہاشم ، طاہر علی ، احسان علی اورمحمد امتیاز سے منشیات کی سپلائی میں استعمال ہونے والی کار اور موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی ۔ دریں اثنا تھانہ ممتازآباد   پولیس نے ملزم رانا فرمان کو گرفتار کر کے  6 کلو گرام چرس برآمد کر لی ۔