ملتان (سٹاف رپورٹر)چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئےتفصیل کے مطابق تھانہ چہلیک کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے جمشید کی کپڑے کی دکان سے15 لاکھ روپے مالیت کے کپڑے چوری کر لیے، تھانہ قادر پور راں کے علاقے میں ملزمان نے اللہ ڈوایا کے رقبہ سے 21 لاکھ روپے مالیت کی مٹی چوری کر لی ،تھانہ گلگشت کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے فیصل کے دفتر سے ایک لاکھ 10 ہزار روپے چوری کرلی ،تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقےمیں نامعلوم ملزمان نے صفدر اور امجد کے گھروں سے لاکھوں روپے مالیت کاسامان چوری کر لیا، تھانہ الپہ کےعلاقے میں نامعلوم ملزمان نے زبیر کے رقبے سے ایک لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا، تھانہ ستیل ماڑی کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے عبداللہ کے میڈیکل سٹور سے ہزاروں روپے اور دوائیں چوری کر لیں جبکہ مختلف علاقوں سے پرویز۔ طاہر ۔نعیم۔ اکبر ۔اسلم۔ ریاض۔ عتیق الرحمان کے موبائل فونز چوری ہو گئے ہیں، تھانہ بہاؤالدین زکریا کے علاقے سے شفیق، پاک گیٹ کے علاقے سے قیصر، بدھلہ سنت کے علاقے سے زاہد ،سیتل ماری کے علاقے سے غلام مصطفی ،تھانہ کپ کے علاقے سے طاہر کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں، تھانہ بہاؤالدین زکریا کے علاقے میں ڈاکو نے اشرف سے ہزاروں روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا ، تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں ڈاکو نے جمیل سے موٹر سائیکل اور 65ہزار روپے چھین لئے، تھانہ کینٹ کے علاقے میں ڈاکو نے حنیف سے ہزاروں روپے کی نقدی موبائل فون چھین لیا ‘ پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
ملتان جمعیت علمائے پاکستان ضلع ملتان کااجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ضلعی صدر حاجی سجاد حامدی نے کی اجلاس میں...
ملتان ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کی ہدایت پر موٹرسائیکل پر کالجز و یونیورسٹی آنے والے طلباء...
گگومنڈیچوہدری محمد یوسف کسیلیہ رکن صوبائی اسمبلی نے گزشتہ روز رورل ہیلتھ کمپلیکس گگومنڈی اور مختلف دیہات کے...
جہانیاں اساتذہ کرام کے عالمی دن کے حوالے سے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول جہانیاں میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی...
ملتان پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد نے سانحہ پنجگور کی شدید مذمت...
ملتان انجمن تاجران الجیلان روڈ چوک شاہ عباس کے نومنتخب عہدیداران کو الیکشن میں کامیابی پرخواجہ محمد شفیق...
ملتانسوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی جنرل منیجر کی ہدایات کی روشنی میں روزانہ کی بنیاد پر...
ملتان ر ایم ڈی اے انفورسمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے چونگی نمبر 9 ، عید گاہ چوک، رشید آباد چوک، چوک کمہاراں والا...