ہائیکورٹ: شہری کا نام فورتھ شیڈول سے نکالنے سے متعلق رٹ درخواست خارج

08 جون ، 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان کے ڈویژن بنچ نے شہری کا نام فورتھ شیڈول سے نکالنے سے متعلق رٹ درخواست خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس کیس میں پٹیشنر انعام الحق نے فورتھ شیڈیول سے نام نکلوانے کی غرض سے درخواست دائر کر رکھی تھی۔ پیٹشنر ضلع راجن پور کا رہائشی ہے ۔پٹیشنر کا نام 2021 سے فورتھ شیڈول میں ہے۔ سماعت کے دوران وکلاء دلائل کے بعد عدالت عالیہ نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کیس ڈسپوز آف کردیا ہے۔